زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت اب موبائل فون پر دستیاب ہوگی: جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کے لیے نیا پورٹل شروع کیا


کسان اپنے موبائل فون پر زراعت سے متعلق تمام سرکاری اسکیموں سے استفادہ کر سکیں گے: جناب شیوراج سنگھ چوہان

کسانوں کو دفاتر کے چکر لگائے بغیر سرکاری امداد تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی: جناب شیوراج سنگھ چوہان

کسانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے وزارت کی تمام خدمات ایک ہی پورٹل پر دستیاب ہوں گی: مرکزی وزیر زراعت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 4:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں ان کے عزم کے مطابق، زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج اپ گریڈ شدہ ایگری ویلفیئر پورٹل کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس پورٹل کا مقصد ملک بھر کے کسانوں کو اپنے موبائل فون پر سرکاری اسکیموں، مالی امداد اور قابلِ اعتماد زرعی معلومات تک براہِ راست اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ طریقۂ کار سے متعلق رکاوٹیں اور درمیانی افراد کا کردار ختم کیا جا سکے۔

افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا واضح وژن یہ یقینی بنانا ہے کہ حکومت ہر وقت شہریوں اور کسانوں کے لیے ان کے موبائل فون پر قابلِ رسائی رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اپنے حقیقی مقصد کو اسی وقت پورا کر سکتی ہے، جب وہ کھیتوں اور دیہی برادریوں تک پہنچے اور کسانوں کی زندگیوں کو آسان بنائے۔ اپ گریڈ شدہ پورٹل کے ذریعے اب کسانوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے یا درخواستیں جمع کرانے کے لیے متعدد سرکاری دفاتر کے چکر لگانے یا مختلف ویب سائٹس پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ پلیٹ فارم کسانوں کی پیداوار کرنے والی تنظیموں (ایف پی اوز)، بنیادی زرعی قرضہ سوسائٹیوں، زرعی سائنس دانوں، محققین اور اسٹارٹ اَپس کو بھی ایک ساتھ جوڑے گا، جس سے وسیع تر زرعی نظام کے لیے ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تشکیل پائے گا۔ قابلِ اعتماد معلومات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب چوہان نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پورٹل پر معلومات کی درستگی کو یقینی بنائیں اور انہیں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانی یا نامکمل معلومات نظام پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس لیے پورٹل کی کامیابی کے لیے معلومات کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پورٹل کی زبان اور طریقۂ کار اتنا آسان ہونا چاہیے کہ کم رسمی تعلیم یافتہ افراد سمیت چھوٹے اور حاشیے پر موجود کسان بھی اسے بآسانی سمجھ سکیں اور استعمال کر سکیں۔ کسانوں کو پورٹل اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے مؤثر طور پر استفادہ کرنے میں مدد دینے کے لیے ملک بھر کے کرشی وگیان کیندروں کے ذریعے ایک خصوصی تربیتی مہم چلائی جائے گی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261019164153_cb53b5.jpg

جناب چوہان نے مقررہ مدت کے اندر اپ گریڈ شدہ پورٹل تیار کرنے پر پوری تکنیکی ٹیم کی بھی ستائش کی۔ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ڈیجیٹل برانڈ آئیڈینٹیٹی مینوئل 3.0 اور ہندوستانی سرکاری ویب سائٹس کے رہنما خطوط 3.0 کے مطابق تیار کیا گیا یہ پورٹل ایک محفوظ، موبائل کے لیے موزوں اور قابلِ رسائی ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں معذور افراد کی ضروریات کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پی ایم کسان، ایگری اسٹیک اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سمیت حکومت کے اہم اقدامات تک رسائی کے لیے ایک واحد پورٹل کے طور پر کام کرے گا، جس سے کسانوں کے لیے ایک مشترکہ انٹرفیس کے ذریعے متعلقہ خدمات اور معلومات حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی سکریٹری جناب اتیش چندرا، ایڈیشنل سکریٹری پرمود مہردا، ڈیجیٹل ایگریکلچر ڈویژن کے سینئر افسران اور وزارت نیز نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے دیگر افسران موجود تھے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261019164201_84f5d6.jpg

 

ایگری ویلفیئر پورٹل کے اہم فوائد

تمام خدمات ایک ہی جگہ پر: وزارت کی اسکیموں، سبسڈی، قواعد و ضوابط اور ڈیجیٹل خدمات سے متعلق معلومات ایک ہی پورٹل پر دستیاب ہوں گی، جس سے کسانوں کو متعدد پلیٹ فارموں   پر معلومات تلاش کرنے میں صرف ہونے والے وقت اور محنت میں کمی آئے گی۔

زیادہ شفافیت اور درمیانی افراد کا محدود کردار: آن لائن اہلیت کی جانچ، براہِ راست درخواست جمع کرانے کی سہولت اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے مالی امداد کی منتقلی سے طریقۂ کار میں شفافیت بڑھے گی اور درمیانی افراد کا کردار کم ہوگا۔

دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری: دیہی صارفین کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا یہ پورٹل ہلکا پھلکا اور صارف دوست ہے، جس سے یہ بنیادی سہولیات والے اسمارٹ فونز اور کمزور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی والے علاقوں میں بھی آسانی سے کام کرے گا۔

بروقت اور قابلِ اعتماد زرعی معلومات: کسان موسمی حالات، سائنسی طریقۂ کاشت، بیجوں اور کھادوں کی دستیابی اور زرعی پیداوار کی مروجہ بازاری قیمتوں کے بارے میں مستند معلومات حاصل کر سکیں گے۔

معذور افراد کے لیے قابلِ رسائی: حکومت کے جدید قابلِ رسائی ڈیجیٹل نظام کے معیارات کے مطابق تیار کیا گیا یہ پورٹل اسکرین ریڈرز اور آسان نیویگیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے بصارت سے محروم افراد اور دیگر معذور افراد کے لیے اس کی خدمات تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261019164214_2756e8.jpg

........................................................................................................

) ش ح –م م-ق ر)

U.No. 6322


(ریلیز آئی ڈی: 2325161) وزیٹر کاؤنٹر : 5