قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن(این ایچ آر سی) نے   مائی گوو کے اشتراک سے 33ویں اپنے یوم تاسیس سے قبل آن لائن منعقد انسانی حقوق کوئز 2026 کے 10 فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا


مذکورہ کوئز کا مقصد انسانی حقوق، انسانی حقوق کے تحفظ کے قانون اور انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے فرائض کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا
 اس کوئز میں ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء نے حصہ لیا۔ اسے 1,67,127 مرتبہ دیکھا گیا اور 26,459 جوابات موصول ہوئے

سب سے زیادہ جوابات 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد کی جانب سے موصول ہوئے

ریاستوں کے لحاظ سے اتر پردیش، مہاراشٹر اور تمل ناڈو شرکت کے لحاظ سے سرفہرست رہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 12:02PM by PIB Delhi

انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے اپنے آن لائن منعقد  ’’انسانی حقوق کوئز 2026: زندگی، آزادی، مساوات اور وقار کا جشن‘‘ کے 10 فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ یہ کوئز کمیشن کے 33ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں مائی گوو کے اشتراک سے یکم ستمبر سے 10 اکتوبر 2026 تک منعقد کیا گیا۔ اس کوئز کا مقصد ہر فرد کو انسانی حقوق، انسانی حقوق کے تحفظ کے قانون 1993 اور ملک بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے قومی انسانی حقوق کمیشن کے اختیارات، فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے عمل میں شامل کرنا تھا۔

محترمہ آرتی مہاجن نے 15,000 روپے کا پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ محترمہ ریتیکا نے 10,000 روپے کا دوسرا انعام حاصل کیا جبکہ محترمہ طوبیٰ بینظیر کو 5,000 روپے کے تیسرے انعام سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ، 2,000 روپے فی کس کے سات ترغیبی انعامات جناب آدتیہ گپتا،جناب ترون، جناب رانی منڈل، جناب بسنت کمار مہاتو، جناب  لکھت کمار اے اور محترمہ دیپیکا مداسو کو دیے گئے۔

اس کوئز میں ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء نے حصہ لیا۔ اسے 1,67,127 مرتبہ دیکھا گیا اور اس میں 26,459 جوابات موصول ہوئے۔ ان میں سب سے زیادہ جوابات 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد کی جانب سے موصول ہوئے۔ ریاستوں کے لحاظ سے اترپردیش، مہاراشٹر اور تمل ناڈو شرکت کے معاملے میں سرفہرست رہے۔

مجموعی طور پر 5,753 شرکاء نے 15 میں سے 15 نمبر حاصل کیے۔ ان میں سے 10 فاتحین کا انتخاب کوئز کی شرائط و ضوابط کے مطابق مائی گوو کی ٹیم نے قرعہ اندازی کے ذریعے کیا۔ شرکاء کو 300 سیکنڈ کے اندر زیادہ سے زیادہ 15 سوالات کے جوابات دینے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش  م-ع ن)

U. No. 6299


(ریلیز آئی ڈی: 2325035) وزیٹر کاؤنٹر : 10