ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے خصوصی مہم 6 کے تحت سائبر سیکورٹی، ڈیجیٹل ڈیٹا کا محفوظ طریقے سے تصفیہ کرنے اور ای- ویسٹ کےازالے سے متعلق بیداری کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 11:42AM by PIB Delhi

خصوصی مہم 6 کے تحت ٹیکسٹائل کی وزارت نے 15 اکتوبر 2026 کو ای-ویسٹ کے ازالے سے متعلق بیداری اور سائبر سیکورٹی و ڈیجیٹل ڈیٹا کامحفوظ طریقے سے تصفیہ کرنے کے موضوعات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ ان ورکشاپس میں تمام نوڈل افسران سمیت 85 سے زائد افسران نے شرکت کی۔ ان کا مقصد ای-ویسٹ کو ذمہ دارانہ طریقے سے ازالہ کرنے کو فروغ دینا، سائبر سیکورٹی سے متعلق آگاہی کو مضبوط بنانا اور کام کی جگہ پر محفوظ ڈیجیٹل طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

سائبر سیکورٹی سے متعلق آگاہی کا ایک خصوصی سیشن منعقد کیا گیا، جس کا مقصد افسران اور عملے کو سائبر خطرات کی ابھرتی ہوئی اقسام سے واقف کرانا تھا۔ ان خطرات میں فشنگ اٹیک، مال ویئر، وہاٹس ایپ پر بھیجے جانے والے فرضی پیغامات اور ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر کی جانے والی دھوکہ دہی شامل ہیں۔ اس سیشن میں مشکوک ای میلز، لنکس، اٹیچمنٹس اور پیغامات کی شناخت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، بالخصوص ایسے پیغامات جو معروف افراد یا رابطوں کی جعل سازی کرتے ہیں یا رقم، یک وقتی پاس ورڈ (او ٹی پی) اور ذاتی معلومات طلب کرتے ہیں۔

شرکاء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ڈیجیٹل پیغامات اور مواصلات سے نمٹتے وقت احتیاط برتیں، نامعلوم لنکس پر کلک کرنے یا غیر مصدقہ فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں، حساس معلومات شیئر نہ کریں اور کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے مشکوک پیغامات کی صداقت کی تصدیق کریں۔ سیشن میں سائبر حفظانِ صحت، مسلسل چوکسی اور سائبر واقعات کی بروقت اطلاع دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، تاکہ سرکاری اور ذاتی معلومات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261016114330_b6b6b7.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261016114336_79a7d4.jpg

ای-ویسٹ کاازالہ کرنے سے متعلق آگاہی کے سیشن میں افسران کو ای-ویسٹ کو نامناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے مضر ماحولیاتی اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ ان اثرات میں مٹی اور پانی کی آلودگی اور خطرناک مادّوں کا اخراج شامل ہے، جو انسانی صحت اور ماحولیاتی نظام کے لیے خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ سیشن میں الیکٹرانک آلات کے دوبارہ استعمال، ان کی مرمت و بحالی اور ری سائیکلنگ کے ذریعے وسائل کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جہاں ایسا ممکن ہو۔ اس سے قیمتی مواد کی بازیافت، خام مال کی طلب میں کمی اور لینڈ فلز میں بھیجے جانے والے کچرے کی مقدار کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ افسران کو قابل اطلاق ای-ویسٹ کو ٹھکانے لگانے سے متعلق قواعد کے مطابق پرانے الیکٹرانک اور برقی آلات کو مناسب طریقے سے الگ کرنے، محفوظ طریقے سے سنبھالنے اور مجاز ذرائع کے ذریعے ٹھکانے لگانے کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ان نشست میں دفاتر میں پائیدار طریقۂ کار اپنانے کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ای-ویسٹ کو ذمہ دارطریقے سے ٹھکانے لگانے سے ماحول کے تحفظ، وسائل کے مؤثر استعمال اور مدوّر معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261016114343_f7b172.jpg

یہ اقدامات ٹیکسٹائل کی وزارت کے صاف ستھرے کام کی جگہ کو فروغ دینے، وسائل کے ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنانے اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کو پروان چڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ ماحولیاتی پائیداری کو سائبر سیکورٹی سے متعلق آگاہی کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے، وزارت دفتری طریقۂ کار میں بہتری، وسائل کے تحفظ اور ڈیجیٹل حفاظت کو مزید مستحکم بنانے کے ذریعے خصوصی مہم 6 کے مقاصد کو آگے بڑھا رہی ہے۔

وزارت نے اپنے احاطے میں پیدا ہونے والے ای-ویسٹ کو جمع کرنے اور اس کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانےکے اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں قابلِ اطلاق رہنما اصولوں کے مطابق پرانے اور ناکارہ الیکٹرانک و برقی آلات کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے پر زور دیا گیا ہے۔

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، کی بورڈز، فوٹو کاپی مشینوں (زیروکس مشینوں)، ایئر پیوریفائرز اور الیکٹرک ہاٹ کیسز سمیت وہ الیکٹرانک اور برقی آلات جن کی کارآمد مدت ختم ہو چکی ہے، انہیں ای-ویسٹ کے ازالے سے متعلق قابل اطلاق ضوابط کے مطابق مناسب طریقے سے سنبھالنے اور ٹھکانے لگانے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261016114348_100bae.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261016114355_439329.jpg

اس اقدام کے ذریعے ناکارہ الیکٹرانک اور برقی آلات کی شناخت، انہیں مناسب طریقے سے الگ کرنے اور مجاز ذرائع کے ذریعے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ای-ویسٹ کا ذمہ دارانہ ازالہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام، قیمتی مواد کی بازیافت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

وزارت افسران اور عملے میں دفتری سطح پر پائیدار طریقۂ کار اپنانے اور ای-ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس طرح کی کوششیں صاف ستھرا دفتری ماحول قائم کرنے اور پائیدار ترقی کے وسیع تر قومی مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ان اقدامات کے ذریعےٹیکسٹائل کی وزارت نے وسائل کے ذمہ دارانہ انتظام، ماحولیاتی پائیداری اور ڈیجیٹل تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ سرگرمیاں دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، ناکارہ آلات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے، وسائل کے مؤثر استعمال اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بنانے کے ذریعے خصوصی مہم 6 کے مقاصد کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

***

ش ح۔ م ش  ۔ ص ج

U. N-6191


(ریلیز آئی ڈی: 2324246) وزیٹر کاؤنٹر : 9