ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ماحولیات وجنگلات نے ہمالیائی ماحولیات اور ترقی سے متعلق جی بی پنت سوسائٹی کے 27ویں اجلاس کی صدارت کی؛ چار مطبوعات جاری کیں


جناب بھوپیندریادو نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں رسائی اور فوائد کی تقسیم کے حقوق اور برادری کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 OCT 2026 12:30PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جناب بھوپیندریادو نے آج نئی دہلی میں ہمالیائی ماحولیات اور ترقی سے متعلق جی بی پنت سوسائٹی کے 27ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے سکریٹری جناب نریندر بھوشن، وزارت کے ڈائریکٹر جنرل (جنگلات)اور اسپیشل سکریٹری جناب سنتوش تیواری، وزارت کے دیگر سینئر افسران اور جی بی پنت سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے دوران جناب یادو نے ہمالیائی ماحولیاتی نظام میں مقامی دیہاتیوں کے ذریعۂ معاش کو بہتر بنانے اور اس کی مجموعی فلاح و بہبود میں تعاون دینے کے لیے رسائی اور فوائد کی تقسیم کے حقوق اور عوامی حیاتیاتی تنوع رجسٹروں (پی بی آر)کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب یادو نے اس بات کو اجاگر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں2047 تک ہندوستان کے ہمالیائی خطے میں ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے درمیان توازن قائم رکھنے والا پالیسی فریم ورک تیار کرنے پر مسلسل توجہ دی جا رہی ہے۔

اجلاس کے دوران چار مطبوعات جاری کی گئیں، جن سے ادارے کے کام سے متعلق علمی ذخیرے میں اضافہ ہوا۔ ان مطبوعات میں بھاگیرتھی کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے طریقوں، گنگوتری کے گلیشیائی نظام، الیکٹرانک عوامی حیاتیاتی تنوع رجسٹروں کی حکمرانی اور ہندوستان کے ہمالیائی خطے میں رامسر مقامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

جاری کی گئی چار مطبوعات درج ذیل ہیں:

1. بھاگیرتھی کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے میں حیاتیاتی تنوع اور اس کے تحفظ کے طریقے

2. گنگوتری کا گلیشیائی نظام

3. بھارت کے ہمالیائی خطے کے لیےای-پی بی آر گورننس

4. بھارت کے ہمالیائی خطے کے رامسر آبی علاقے

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 6130


(ریلیز آئی ڈی: 2323746) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese