کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے بھارتی ریلوے کے ملازمین کیلئے 78 دن کے پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس(پی ایل بی)کی منظوری دے دی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 4:03PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ریلوے ملازمین کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں 11,40,770 ریلوے ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پردیئے جانے والے78 دن کے ترغیباتی بونس کی ادائیگی کیلئے2009.61 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

بونس کے حقدار ریلوے ملازمین کو ہر سال درگا پوجا/دسہرہ کی تعطیلات سے قبل پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس (پی ایل بی) ادا کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی تقریباً 11.40 لاکھ غیر گزٹیڈ ریلوے ملازمین کو 78 دن کی اجرت کے مساوی بونس ادا کیا جا رہا ہے۔

پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس (پی ایل بی) کی ادائیگی ریلوے ملازمین کے لیے ایک ترغیب کا کام کرتی ہے تاکہ وہ ریلوے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔

ہر اہل ریلوے ملازم کو 78 دن کے لئے زیادہ سے زیادہ 17,951 روپے بونس ادا کیے جائیں گے۔ مذکورہ رقم ریلوے کے مختلف زمروں کے ملازمین کو ادا کی جائے گی، جن میں ٹریک مینٹینرز، لوکو پائلٹس، ٹرین مینیجرز (گارڈز)، اسٹیشن ماسٹرز، سپروائزرز، ٹیکنیشنز، ٹیکنیشن ہیلپرز، پوائنٹس مین، دفتری عملہ اور گروپ ’سی‘کے دیگر ملازمین شامل ہیں۔

سال 2025-26 کے دوران ریلوے کی کارکردگی بہت عمدہ رہی۔ ریلوے نے ریکارڈ 1670 ملین ٹن مال برداری کی اور تقریباً 7.41 بلین مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا ہے۔

***

ش ح۔ک ا۔ش ہ ب

U. NO.6067

 


(ریلیز آئی ڈی: 2323349) وزیٹر کاؤنٹر : 25