وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے فلاحی امداد سے بااختیار بنانے کی جانب حکمرانی کے سفر سے متعلق مضمون شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 11:23AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ بھارت میں حکمرانی کا طریقۂ کار فلاحی امداد سے آگے بڑھ کر عوام کو بااختیار بنانے کی سمت گامزن ہے، جس سے شہری ترقی کے عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کے قابل ہو رہے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ صفائی ستھرائی، گیس کنکشن، صحت کی سہولیات اور قرض تک رسائی سے متعلق اقدامات آخری سرے تک فوائد پہنچانے اور لوگوں کو اپنی زندگی بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔ یہ طریقۂ کار 2047 تک ترقی یافتہ اور بااختیاربھارت کے تصور کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘مرکزی وزیر جناب @JM_Scindia لکھتے ہیں کہ بھارت میں حکمرانی کا طریقۂ کار فلاحی امداد سے آگے بڑھ کر عوام کو بااختیار بنانے کی سمت گامزن ہے۔ اس سے شہری ترقی کے عمل میں فعال طور پر حصہ لینےکے قابل ہو رہے ہیں۔

صفائی ستھرائی اور گیس کنکشن سے لے کر صحت کی سہولیات اور قرض تک رسائی تک، توجہ اس بات پر ہے کہ فوائد آخری سرے تک پہنچیں اور لوگوں کو اپنی زندگی بہتر بنانے کے مواقع ملیں۔ یہ طریقۂ کار 2047 تک ترقی یافتہ اور بااختیاربھارت کے تصور کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔’’

*******

 

) ش ح – رک )

U.NO- 6052


(ریلیز آئی ڈی: 2323097) وزیٹر کاؤنٹر : 9