وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر اعظم نے سربراہِ حکومت کے طور پر ملک کی 25 سالہ خدمت مکمل کرنے پر نیک خواہشات کے اظہار کے لیے نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو کا شکریہ ادا کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 8:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی توثیق کی کہ ہندوستان اور نائجیریا قریبی شراکت دار اور عالمی جنوب کی نمایاں آوازیں ہیں۔ جناب مودی نے ہندوستان اور نائجیریا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور ایک زیادہ شمولیتی، خوش حال اور پُرامن دنیا کے مشترکہ تصور کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

جناب مودی نے ایکس پر لکھا:

ہندوستان اور نائجیریا قریبی شراکت دار اور عالمی جنوب کی نمایاں آوازیں ہیں۔ میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور ایک زیادہ شمولیتی، خوش حال اور پُرامن دنیا کے مشترکہ تصور کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کی امید رکھتاہوں۔

@NGRPresident

 

 

***

ش ح۔ع ح۔ ف ر

U-5076


(ریلیز آئی ڈی: 2322715) وزیٹر کاؤنٹر : 5