وزیراعظم کا دفتر
حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے قوم کی25 سال تک خدمت مکمل کرنے پر مبارک باد دینے کے لیے وزیر اعظم نے بیلجیم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور کا شکریہ ادا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 8:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیلجیم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور کی جانب سے نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان-بیلجیم تعلقات میں پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
جناب مودی نے ایکس پر لکھا:
‘‘وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور، آپ کی پُرخلوص نیک تمناؤں کے لیے شکریہ۔
میں اپنے تعلقات میں پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے اور اپنی دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔’’ @Bart_DeWever
***
) ش ح – رک )
U.NO- 5078
(ریلیز آئی ڈی: 2322708)
وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam