وزارت خزانہ
ڈی پی ای خصوصی مہم 6 نافذ کر رہا ہے، جس کا مقصد تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے
مہم پر عمل درآمد کا مرحلہ دو سے اکتیس اکتوبر ، 2026 ء تک جاری رہے گا، جس میں صفائی ستھرائی، زیر التوا معاملات کے نمٹارے اور دفتری انتظام کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی
شکایات کو بر وقت نمٹانے اور ریکارڈ کا منظم جائزہ لینے کے ذریعے انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 OCT 2026 1:35PM by PIB Delhi
حکومت ہند سال 2021 ء سے ہر سال صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہمات چلا رہی ہے۔ پبلک انٹر پرائزز کا محکمہ ( ڈی پی ای ) بھی ماضی میں ، ان خصوصی مہمات میں سرگرمی سے حصہ لیتا رہا ہے۔ اس سال خصوصی مہم 6 کا مقصد ، تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کو مکمل طور پر یقینی بنانا ہے۔ اس مہم میں ’’ ای - کچرے کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے ‘‘ پر بھی زور دیا گیا ہے۔
پبلک انٹر پرائزز کا محکمہ ( ڈی پی ای ) خصوصی مہم 6 کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ اس مہم کو درج ذیل مراحل میں چلایا جا رہا ہے:
- تیاری کا مرحلہ : 15 ستمبر ، 2026 ء سے 30 ستمبر ، 2026 ء تک؛
- عمل درآمد کا مرحلہ : 2 اکتوبر ، 2026 ء سے 31 اکتوبر ، 2026 ء تک؛ اور
- جائزے کا مرحلہ : 16 نومبر ، 2026 ء سے 30 نومبر ، 2026 ء تک۔
تیاری کے مرحلے کے دوران، پبلک انٹر پرائزز کا محکمہ ( ڈی پی ای ) نے عمل درآمد کے مرحلے کے لیے درج ذیل اہداف اور سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے:
- زیر التوا معاملات اور عوامی شکایات: تمام عوامی شکایات کا ازالہ کرنا۔
- ریکارڈ کا انتظام: جائزے کے لیے مجموعی طور پر 325 فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- دفتری جگہ کا مؤثر استعمال۔
- صفائی ستھرائی اور کام کی جگہ میں بہتری: صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے، ریکارڈ کے انتظام، دفتری جگہ کے مؤثر استعمال اور کام کی جگہ کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنا۔
- سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیر:
بتاریخ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2026 ء تک جاری عمل درآمد کے مرحلے کے دوران، محکمۂ سرکاری ادارے تیاری کے مرحلے میں مقرر کیے گئے اہداف کو حاصل کرنے اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے، زیر التوا معاملات کو کم کرنے، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے اور دفتری وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کر رہا ہے۔
پبلک انٹر پرائزز کا محکمہ ( ڈی پی ای ) خصوصی مہم 6 کے مقاصد کی تکمیل کے لیے پُر عزم ہے۔
*****
) ش ح – ض ر - ع ا )
U.No. 5009
(ریلیز آئی ڈی: 2322320)
وزیٹر کاؤنٹر : 8