نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا احمد آباد میں برکس ٹریڈیشنل اینڈ انڈیجینیس ڈیمونسٹریشن گیمز 2026 کا کریں گے افتتاح
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 OCT 2026 11:27AM by PIB Delhi
برکس ٹریڈیشنل اینڈ انڈیجینیس ڈیمونسٹریشن گیمز 2026، 12 اکتوبر کو احمد آباد میں منعقد ہوں گے
برکس ممالک احمد آباد گیمز میں روایتی اور مقامی کھیلوں اور ثقافتی ورثے کا مظاہرہ کریں گے
بھارت کی برکس صدارت کے تحت نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند ، حکومتِ گجرات کے تعاون سے 12 اکتوبر 2026 کو ویر ساورکر اسپورٹس کمپلیکس، احمد آباد میں برکس ٹریڈیشنل اینڈ انڈیجینیس اسپورٹس ڈیمونسٹریشن گیمز 2026 کا انعقاد کرے گی۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے معزز مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا اس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کے اس موقع پر گجرات کے معزز نائب وزیر اعلیٰ جناب ہرش سنگھوی، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی معزز مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے اور گجرات کے معزز وزیر مملکت برائے کھیل ڈاکٹر جے رام گامِت بھی موجود ہوں گے۔

اس کھیل سے برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے وفود ایک جگہ جمع ہوں گے تاکہ وہ روایتی اور مقامی کھیلوں کے طریقوں کا مظاہرہ کر سکیں اور کھیل کے ذریعے ثقافتی تبادلے، ورثے کے تحفظ اور عوام سے عوام کے تعاون کو فروغ دے سکیں۔
ایک غیر مسابقتی پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیے گئے ان کھیلوں کی بنیادی توجہ روایتی کھیلوں کے طریقوں کے مظاہرے، ڈاکیومنٹیشن اور تبادلے پر ہوگی، جس میں ثقافتی اہمیت، کھلاڑیوں کے باہمی تعامل اور علم کے تبادلے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ شرکت کرنے والے ممالک مختلف قسم کے روایتی اور مقامی کھیلوں اور ثقافتی طریقوں کا مظاہرہ کریں گے:
- بیلاروس: گورودکی
- بولیویا: لوچا ڈی چولیتاس، ٹنکو، رائویلا، ٹرومپو، کیچیناس اور کیریرا ڈی ساکوس
- برازیل: زراباتنا (دیسی بلو پائپ)، کوریڈا ڈی ٹوراس (لاگ ریس)، برازیلی پارا جیو جِتسو اور کیپوئیرا
- چین: ووشو، لائن ڈانس اور ہیلتھ کیگونگ
- ایتھوپیا: ایتھوپیا ریسلنگ (ٹیگل)، ایتھوپیا جینا (فیلڈ ہاکی) اور سیلس گیبیٹا/18-12/بوبے /شاہے
- بھارت : ملکھمب، یوگ آسن ، کلاریپائیتو
- ایران: زورخانہ ، ہفت سانگ اور غنیہ
- قزاقستان: اسیک آتو، توگیزکومالک اور قزاق کوریسی
- روس: گورودکی اور سامبو
- جنوبی افریقہ: کگاتی اور انٹونگا
- متحدہ عرب امارات: الطبہ
برکس فریم ورک کے تحت کھیلوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور روایتی و مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کےمواقع تلاش کرنے کے لیے اس تقریب میں آنے والے وفود کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی طے کی گئی ہیں۔
توقع ہے کہ یہ کھیل برکس ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ثقافتی تبادلے اور عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ شریک ممالک کے بھرپور کھیلوں کے ورثے کو منانے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوں گے۔
*******
(ش ح- ن ا)
U.N:4946
(ریلیز آئی ڈی: 2321682)
وزیٹر کاؤنٹر : 11