وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ملک بھر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیر التوا معاملات میں کمی لانے کے لیے خصوصی مہم 6.0 کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 OCT 2026 5:29PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 2 اکتوبر 2026 سے خصوصی مہم 6.0 کا آغاز کیا ہے، جس میں ملک بھر کے اس کے 610 دفاتر حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا اور زیر التوا معاملات میں کمی لانا ہے۔ اس کے علاوہ، ای- کچرے کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

تیاری کے مرحلے کے دوران، تمام میڈیا یونٹس اور ان کے فیلڈ دفاتر، بشمول مرکزی سکریٹریٹ، کو اہداف کو حتمی شکل دینے، زیر التوا حوالہ جات کی نشاندہی کرنے اور جگہ کے بہتر انتظام کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اطلاعات و نشریات، ریلوے اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے تیاری کے مرحلے کے دوران وزارت اور میڈیا یونٹس کے سینئر افسران سے بات چیت کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وزارت کے ہر دفتر، حتیٰ کہ سب سے چھوٹی اکائی کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ یہ مہم 31 اکتوبر 2026 کے بعد بھی جاری رہنی چاہیے اور اسے سال بھر چلنے والی مہم بنایا جانا چاہیے۔ عوام سے براہِ راست رابطے والے دفاتر کو اعلیٰ ترجیح دی جائے اور اچھے کاموں کی تشہیر مختلف سماجی ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں کے ذریعے کی جائے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب چنچل کمار نے میڈیا یونٹس کے تمام سربراہان اور ان کے نوڈل افسران کے ساتھ مہم کی تیاریوں اور نفاذ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس سال کی مہم کے لیے مقررہ اہداف حاصل کرنے کی غرض سے مناسب اور بروقت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزارت نے گزشتہ خصوصی مہمات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی نظام کا حصہ بنانے اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے کے تئیں اس کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ سابقہ مہمات کے دوران کی جانے والی کوششوں سے نہ صرف دفاتر کی صفائی ستھرائی بہتر بنانے میں مدد ملی ہے، بلکہ آمدنی پیدا کرنے، جگہ کے بہتر انتظام اور کاغذی فائلوں کو ٹھکانے لگانے کے معاملے میں بھی نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

سال2021 میں خصوصی مہم کے آغاز سے اب تک وزارت نے مجموعی طور پر 36.20 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اس مدت کے دوران تقریباً 13.89 لاکھ کلوگرام ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگایا گیا، 13.98 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور 2.71 لاکھ کاغذی فائلوں کو  نمٹایا کیا گیا۔ اس کے علاوہ، باہر کے مقامات پر صفائی کی 6,642 مہمات چلائی گئیں اور 15,496 مقامات کی صفائی کی گئی۔ مجموعی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ سال وار تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔

 

خصوصی مہم کے تحت سال کے حساب سے کل آمدنی اور کشادہ کی گئی جگہ

سال

کل آمدنی (₹ میں)

کشادہ کی گئی جگہ (مربع فٹ میں)

2021

7433500

-

2022

254282632

1138993

2023

53899811

63216

2024

18366429

88108

2025

28037333

108523

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261009173144_4a0776.gif

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261009173151_9603db.gif

 

خصوصی مہم کے تحت سال وار کل کباڑ کو ٹھکانے لگایا گیا اور فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا

سال

ختم کیا گیا کل کباڑ (کلوگرام میں)

کل فزیکل فائلیں ختم ہو گئیں

2021

-

-

2022

473545

73318

2023

349126

47094

2024

203765

48638

2025

363412

102768

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261009173158_e9f2f2.gif

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261009173205_221528.gif

 

خصوصی مہم کے تحت سال وار کل آؤٹ ڈور مہمات اور مقامات کی صفائی کی گئی

سال

کل آؤٹ ڈور مہمات

صاف کئے گئے مقامات  کی مجموعی تعداد

2021

-

-

2022

1103

3947

2023

2358

4394

2024

1487

4264

2025

1694

2891

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261009173214_e46718.gif

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261009173237_cf0a88.gif

***

ش ح۔ض ر ۔ م الف

U. No- 4920


(ریلیز آئی ڈی: 2321475) وزیٹر کاؤنٹر : 6