وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے ملک کی خدمت کے 25 برس مکمل ہونے پر جاپان کی وزیر اعظم محترمہ سانائے تاکائچی کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 9:16PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور رواں سال جولائی میں ان کے دورۂ ہندوستان کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل فراموش موقع قرار دیا، جس سے ہندوستان اور جاپان کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہوئی۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور جاپان اپنی دیرینہ دوستی کی بنیاد پر عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ دونوں ممالک کے باہمی رشتوں کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگی۔
جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
وزیر اعظم تاکائچی جی، آپ کا بہت بہت شکریہ۔
رواں برس جولائی میں آپ کا دورۂ ہندوستان میرے لیے بھی ناقابلِ فراموش رہے گا۔ اس سے ہندوستان اور جاپان کی شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے۔
دونوں ممالک اپنی دیرینہ دوستی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔
مجھے یقین ہے کہ ہمارے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔
高市首相、誠にありがとうございました。
今年7月の首相のインド訪問は、私にとっても忘れられないものとなりました。この訪問により、日印のパートナーシップはさらに強固なものとなりました。
両国は、長年にわたる友好関係を基盤として、世界の平和、安定、繁栄のために引き続き協力してまいります。
国交樹立75周年を迎えるにあたり、両国関係が新たな高みに達することを確信しております。
@takaichi_sanae
***
ش ح۔ م ع ن۔ ن ع
U-NO-4907
(ریلیز آئی ڈی: 2321383)
وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam