وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر سرحد پار سونے کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8.3 کلوگرام سے زائد غیر ملکی سونا ضبط کیا، 4 افراد گرفتار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 8:47PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261006204852_bf5860.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261006204846_e98aa0.jpg

سونے کی منظم اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائی کو مزید تیز کرتےہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران تقریباً 8.3 کلوگرام غیر ملکی سونا ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً 12.37 کروڑ روپے ہے۔ اسمگلنگ کی سرگرمیوں کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ایک اہم کارروائی میں ڈی آر آئی کے افسران نے کوچ بہار ضلع میں بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ نگرانی کی اور 5اکتوبر2026 کو چودھری ہاٹ سے کوچ بہار جانے والے راستے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو روکا۔ مشتبہ افراد کی ذاتی تلاشی کے دوران سونے کی بسکٹیں برآمد ہوئیں، جنہیں ان میں سے دو افراد نے خاص طور پر تیار کی گئی کپڑے کی کمر بیلٹ میں چھپا رکھا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261006204906_b7ed90.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261006204900_765fc9.jpg

مذکورہ چاروں افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 72 سونے کی بسکٹیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ہر ایک کا وزن 116 گرام تھا۔ تقریباً 8.3 کلوگرام وزنی غیر ملکی سونا، جس کی مالیت تقریباً 12.37 کروڑ روپے ہے، کسٹمز ایکٹ، 1962 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا اور اس معاملے میں ملوث چاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ کارروائی کوچ بہار ضلع میں بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ ڈی آر آئی کے افسران کی جانب سے طویل عرصے تک خفیہ نگرانی کا نتیجہ تھی۔ ڈی آر آئی سرحد پار راستوں کے ذریعے سرگرم سونے کی منظم اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور اسمگل کیے گئے سونے کی نقل و حرکت اور تقسیم کے پیچھے موجود وسیع تر گروہوں کا پتہ لگانے کے لیے پُرعزم ہے۔

**********

) ش ح –ع و-  ش ہ ب )

U.No. 4770


(ریلیز آئی ڈی: 2320213) وزیٹر کاؤنٹر : 6

تشریح کار ریلیز حوالہ