بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن نے سیاسی وفود سے ملاقات کے طریقۂ کار کی وضاحت کی، کہا: آج شام 4 بجے سے پہلے کسی سیاسی جماعت نے ملاقات کا وقت نہیں مانگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 9:44PM by PIB Delhi

1.آج  دن میں بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کے دوران میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ کچھ ارکانِ پارلیمنٹ اپنے وفد کے ہمراہ کمیشن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ آج کے واقعات کے سلسلے میں واضح کیا جاتا ہے کہ آج شام 4 بجے تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے نمائندوں کے ذریعے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے وقت نہیں مانگا تھا۔

2.اس کے بعد تقریباً شام 4 بجے دہلی پولیس کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ قائدِ حزبِ اختلاف جناب راہل گاندھی کی قیادت میں ارکانِ پارلیمنٹ کا ایک وفد کمیشن سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کرنا چاہتا ہے۔

3. بھارتی الیکشن کمیشن نے 2025 میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے لیے ایک طریقۂ کار مقرر کیا تھا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس طریقۂ کار سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور وہ اسی طریقۂ کار پر عمل کرتی ہیں۔ جب بھی کسی سیاسی جماعت کا وفد یا کئی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ وفد کمیشن سے ملاقات کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنے باقاعدہ مجاز نمائندے کے ذریعے ملاقات کا وقت طلب کرتا ہے۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کی باہمی رضامندی سے طے شدہ وقت پر ملاقات ہوتی ہے۔

4.آج شام 4 بجے کے بعد، جب الیکشن کمیشن مذکورہ ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ مذکورہ ملاقات کی تجویز پر غور کر رہا تھا، دہلی پولیس کے ڈی سی پی نے اطلاع دی کہ ملاقات کے لیے 240 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل وفد وقت مانگ رہا ہے اور مجوزہ مقام پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس درخواست کو غیر معمولی سمجھا اور اسے قبول نہیں کیا جا سکا، کیونکہ الیکشن کمیشن کے طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق ایسی ملاقاتیں صرف بھارتی الیکشن کمیشن کے احاطے میں ہی کی جاتی ہیں۔

5.الیکشن کمیشن نے تجویز پیش کی کہ ڈیوٹی پر موجود اس کا سب سے سینئر افسر ملاقات کے مقام پر جا کر معزز ارکانِ پارلیمنٹ کی یادداشت وصول کر سکتا ہے۔ یہ بھی اپنے آپ میں ایک غیر معمولی قدم ہوتا۔ تاہم، معزز ارکانِ پارلیمنٹ نے یہ پیشکش بھی مسترد کر دی۔

6. الیکشن کمیشن ملک کے پارلیمانی اور جمہوری نظام کے ساتھ ساتھ اپنے طے شدہ طریقۂ کار اور روایات کا بھی احترام کرتا ہے، جو اس کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ کوئی بھی سیاسی جماعت کسی بھی وقت الیکشن کمیشن سے ملاقات کی درخواست کر سکتی ہے، اور کمیشن وقت کی موزونیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملاقات کے لیے تاریخ اور وقت مقرر کرتا ہے۔ یہی معمول کا طریقۂ کار ہے۔

***********

ش ح۔ رک۔

U No. 4735


(ریلیز آئی ڈی: 2319914) وزیٹر کاؤنٹر : 9