وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ’موبائل مواصلات کے عالمی نظام کی انجمن‘ (جی ایس ایم اے) بورڈ کے اراکین سے گفتگو کی


تکنالوجی کو مبنی بر شمولیت اور پائیدار ترقی کے لیے ایک وسیلہ بننا چاہئے: وزیر اعظم

سائبر جعل سازی سے نمٹنا کے لیے تکنالوجی پر مبنی حلوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں نے بھارت کے ڈیجیٹل تغیر اور افزوں عالمی تکنالوجی شراکت داریوں کی ستائش کی

جی ایس ایم اے بورڈ کے اراکین نے 6جی اور اے آئی میں بھارت کے ساتھ عالمی اشتراک کے مواقع کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 8:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈیا موبائل کانگریس سے قبل، آج 'سیوا تیرتھ' میں موبائل مواصلات کے عالمی نظام کی انجمن (جی ایس ایم اے) کے بورڈ اراکین سے بات چیت کی۔ جی ایس ایم اے ایک عالمی تنظیم ہے جو موبائل آپریٹرز، موبائل کے پورے نظام اور اس سے وابستہ صنعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اس پورے شعبے کو یکجا کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تکنالوجی کو جامع اور پائیدار ترقی کا ایک ذریعہ بننا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ تکنالوجی تک سب کی رسائی انتہائی ضروری ہے تاکہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ چھوٹ جائے۔ انہوں نے تکنالوجی اور ڈیجیٹل خدمات کو کفایتی اور قابل رسائی بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے لیے، اور ڈیجیٹل تفریق کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کو آخری سرے تک پہنچانے کی اہمیت کو واضح کیا۔

وزیرِ اعظم نے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے (ڈی پی آئی) کو ایک انقلابی طاقت کے طور پر پیش کیا، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر ہونے والی بات چیت نے اس کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کو ثابت کیا ہے اور کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے ایک بہترین لانچنگ پیڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل اور سائبر فراڈ کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس مسئلے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صارفین کے لیے مسلسل آگاہی کے پیغامات جاری کرنے کی تجویز دی تاکہ لوگوں کو ممکنہ فرضی کالوں کے بارے میں پہلے سے خبردار کیا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے لیے عالمی معیارات اور مشترکہ قوانین کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈیپ فیکس اور اے آئی سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے ہوئے خطرے پر، انہوں نے ایسے طریقہ کار کو تلاش کرنے کی تجویز دی جس سے صارفین فوری طور پر اس کے ماخذ کی شناخت کر سکیں۔

جی ایس ایم اے کے بورڈ اراکین نے ڈیجیٹل اور موبائل کنکٹیویٹی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر بھارت کے عروج پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے 4جی اور 5جی کی تیز رفتار توسیع، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ، اور ٹیلی کام و موبائل مینوفیکچرنگ کے نظام کی ترقی کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے بھارت کے سرمایہ کاری دوست پالیسی فریم ورک کی تعریف کی اور مسلسل ڈیجیٹل ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے محفوظ، لچکدار اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے کردار پر زور دیا۔

بورڈ کے اراکین نے 5جی، 6جی، مصنوعی ذہانت، سائبر سلامتی، ڈیجیٹل شمولیت اور سیٹلائٹ کنکٹیویٹی سمیت دیگر شعبوں میں بھارت کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے بڑھتے ہوئے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔

اس میٹنگ میں وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ سندھیا، مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر، جی ایس ایم اے بورڈ اراکین اور حکومت ہند کے سینئر افسران نے بھی شرت کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4733


(ریلیز آئی ڈی: 2319858) وزیٹر کاؤنٹر : 4