نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2027: ملک گیر کوئز میں 1,45,26,013 کوششیں؛ شارٹ لسٹ کیے گئے نوجوان مضمون نویسی کے مرحلے میں پہنچے


شارٹ لسٹ کیے گئے شرکا 15 اکتوبر 2026 تک مائی بھارت پورٹل پر 500 الفاظ پر مشتمل مضامین جمع کرائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 5:22PM by PIB Delhi

وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2027(وی بی وائی ایل ڈی)، جو میرا یوا بھارت ( مائی بھارت) کے ذریعے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی نوجوانوں سے متعلق ایک اہم پہل ہے، نے وکست بھارت کوئز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اس کوئز کو ملک بھر کے نوجوان بھارتیوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا اور انتخابی عمل کے دوران مجموعی طور پر 1,45,26,013 کوششیں ریکارڈ کی گئیں۔

وی بی وائی ایل ڈی 2027 کا مقصد نوجوان شہریوں کو وکست بھارت @2047 کے وژن کی جانب اپنے خیالات، نقطۂ نظر اور اختراعی حل پیش کرنے کے لیے ایک منظم اور میرٹ پر مبنی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ یہ پہل عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو عوامی زندگی میں حصہ لینے اور ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

میرٹ پر مبنی قومی نوجوان قیادت کا سفر

وی بی وائی ایل ڈی 2027 میں نچلی سطح سے لے کر قومی سطح تک نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتوں کو شناخت کرنے اور پروان چڑھانے کے لیے ایک منظم، کثیر مرحلہ انتخابی عمل اپنایا گیا ہے۔ وکست بھارت چیلنج کا راستہ درج ذیل ہے:

وکست بھارت کوئز  و---کست بھارت مضمون نویسی چیلنج --- ضلعی پی پی ٹی چیمپئن شپ --- ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کا وی بی وائی ایل ڈی     --- قومی وی بی وائی ایل ڈی

وی بی وائی ایل ڈی 2027 کے انتخابی عمل کے پہلے مرحلے، وکست بھارت کوئز کا انعقاد 17 اگست سے 30 ستمبر 2026 تک مائی بھارت پورٹل پر کیا گیا، جبکہ اسی نوعیت کا ایک کوئز مائی جی او وی پلیٹ فارم پر بھی منعقد کیا گیا۔ کوئز میں 20 سوالات شامل تھے، جن کے زیادہ سے زیادہ 20 نمبر تھے اور اسے مکمل کرنے کے لیے 10 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

کوئز کے مرحلے میں کامیاب ہونے والے تقریباً 5.7 لاکھ نوجوان اگلے مرحلے، وکست بھارت مضمون نویسی چیلنج میں حصہ لیں گے اور اپنے خطے کے لیے مقرر کردہ موضوع پر مائی بھارت پورٹل پر 500 الفاظ پر مشتمل مضمون جمع کرائیں گے۔ مضمون نویسی اور پریزنٹیشن کے مراحل کے موضوعات درج ذیل ہیں۔ ریاستوں کو موضوعات سے جوڑنے کی تفصیلی فہرست مائی بھارت پورٹل پر دستیاب ہے:

  1. مستقبل کی حکمرانی، شہری تبدیلی اور شہری خدمات
  2. موسمیاتی تحفظ، سرحدیں اور پائیدار پہاڑی ترقی
  3. آبادیاتی منافع اور انسانی وسائل کی ترقی
  4. پائیدار صنعتی کاری اور وسائل پر مبنی ترقی
  5. ایکٹ ایسٹ، رابطہ کاری اور ثقافتی قیادت
  6. مینوفیکچرنگ، کاروبار اور سبز ترقی
  7. قبائلی قیادت، قدرتی وسائل اور جامع ترقی
  8. اختراعی معیشت، سیاحت اور تخلیقی صنعتیں
  9. ٹیکنالوجی، اختراع اور مستقبل کے لیے تیاری
  10. بلیو اکانومی، انسانی وسائل اور عالمی مسابقت

مضامین مائی بھارت پورٹل پر 15 اکتوبر 2026 تک 23 میں سے کسی بھی زبان میں لکھے جا سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ امید افزا نوجوان شرکا کو ضلعی سطح پر بالمشافہ پریزنٹیشن کے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جو پہلی مرتبہ تمام اضلاع میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد منتخب شرکا ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کےوی بی وائی ایل ڈی میں شرکت کریں گے اور اس مرحلے پر پریزنٹیشن دیں گے۔ 10 علاقائی موضوعات کے تحت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منتخب کیے جانے والے شرکا وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ( وی بی وائی ایل ڈی) کے قومی دستے کا حصہ ہوں گے۔

******

) ش ح – ض ر-ت ا)

U.No.4716


(ریلیز آئی ڈی: 2319753) وزیٹر کاؤنٹر : 9