وزارات ثقافت
وزیر اعظم کے یادگاری تحائف نے سکم کے ثقافتی ورثے کو شہریوں کےاورقریب کردیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2026 5:44PM by PIB Delhi
پی ایم میمنٹوز کے آٹھویں ایڈیشن کا مقصد نمامی گنگے پہل کی معاونت کےایک اچھے مقصد کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھارت کے متنوع ثقافتی ورثے سے جڑنے اور اس کے ایک حصے کو اپنے پاس رکھنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔
اس ایڈیشن میں نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے یادگاری تحائف میں سکم کے دو منفرد نوادرات بھی شامل ہیں، جو ریاست کے منفرد فنکارانہ ورثے کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔ ان نوادرات کی شمولیت سے سکم کے ثقافتی ورثے کو قومی سطح پر نمایاں ہونے کا موقع حاصل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اشیا جو کبھی رسمی تبادلے کا حصہ تھیں، اب شہریوں اور نوادرات کو اکٹھا کرنے کے شوقین افراد کے ساتھ ایک نئے رشتے سے جڑ سکتی ہیں۔
ان میں نمایاں ایک نوادرات بھگوان بدھ کا پیتل کا ایک نفیس مجسمہ ہے، جو سکم کے گورنر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو تحفے میں دیا تھا۔ دوسرا نوادرات تبتی بدھ مت کا میز پر رکھا جانے والا دعائیہ چرخہ‘یعنی منی کھورلو’ ہے، جس پر پوتر‘‘اوم منی پدمے ہوم’’ منتر کندہ ہے۔ یہ دونوں نوادرات ہمالیائی ریاست کے فنکارانہ اور روحانی مزاج کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس سال کی نیلامی میں ان دونوں نوادرات کی موجودگی بھارت کے ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نیلامی اس اہم رول کو بھی اجاگر کرتی ہے جو پی ایم میمنٹوز جیسی پہل ایک متحد کرنے والی قوت کے طور پر ادا کر سکتی ہے اور ملک کی متنوع ثقافتی روایات کو شہریوں کے اور زیادہ قریب لا سکتی ہے۔
پی ایم میمنٹوز کا آٹھواں ایڈیشن فی الحال جاری ہے اور اس کی مدت بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 کر دی گئی ہے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے پروجیکٹ کے لیے استعمال کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے بولی دہندگان پی ایم میمنٹوز کے سرکاری ای-نیلامی پورٹل https://pmmementos.gov.in کے ذریعے آن لائن بولی لگا سکتے ہیں۔
*****
ش ح۔ ش م۔اش ق
U. No- 4719
(ریلیز آئی ڈی: 2319750)
وزیٹر کاؤنٹر : 7