وزارت دفاع
وزارت دفاع نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لئے برہموس فائر کنٹرول سسٹم اور لانچرز کی خریداری کے لئے661 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2026 1:35PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے 6 اکتوبر - 2026 کو نئی دہلی میں‘بائی’ (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لیے برہموس فائر کنٹرول سسٹم اور لانچرز کی خریداری کے لیے برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ(بی اے پی ایل) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ 661.50 کروڑ روپے مالیت کے اس معاہدے پر دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

کم از کم 68 فیصد دیسی ساخت کے ساتھ یہ منصوبہ ایم ایس ایم ایز سمیت مختلف ہندوستانی صنعتوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس منصوبے سے تین سال کی مدت کے دوران روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے ہندوستان کے بحری سلامتی کے نظام اور دفاعی صلاحیتوں کو بھی تقویت ملے گی اور جدید فوجی ٹیکنالوجی کو دیسی بنانے کی جاری کوششوں میں یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مختلف اگلے محاذ کے جنگی جہازوں پر نصب برہموس نظام ہندوستانی بحریہ کا بحری حملہ کارروائیوں کے لیے بنیادی سطح سے سطح تک مار کرنے والا میزائل(ایس ایس ایم) نظام ہے۔ یہ ہتھیاروں کا نظام انتہائی طویل فاصلہ سے زمینی اور بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ سپرسونک رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
*****
ش ح-ظ الف-ن ع
UR No. 4691
(ریلیز آئی ڈی: 2319595)
وزیٹر کاؤنٹر : 8