کابینہ
کابینہ نے مستقبل کے کامیاب ادارے تیار کرنے کے لیے چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں میں براہ راست ایکویٹی سرمایہ کاری کے مقصد سے ایس ایم ای گروتھ فنڈ کے قیام کے لیے 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2026 3:12PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں(ایس ایم ایز) کے لیے ترقی پر مبنی سرمایہ فراہم کرنے اور مینوفیکچرنگ، خدمات، ٹیکنالوجی، جدت پر مبنی شعبوں اور اسٹریٹجک ویلیو چینز میں باصلاحیت ہندوستانی اداروں کے ابھرنے کے مقصد سے ایس ایم ای گروتھ فنڈ(ایس جی ایف) کے قیام کے لیے حکومت ہند کی جانب سے 10,000 (دس ہزار)کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی۔ یہ منظوری مرکزی بجٹ 2026-27 کی شق 28 کے مطابق دی گئی ہے۔ یہ ان جامع اعلانات کا حصہ ہے جو مرکزی بجٹ 2026-27 میں مجموعی ایم ایس ایم ای نظام کے لیے ایکویٹی، نقدی کی دستیابی اور پیشہ ورانہ تعاون فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیے گئے تھے۔
اس وقت ایسے کئی فنڈ موجود ہیں جو ایکویٹی تعاون فراہم کرتے ہیں، لیکن ان میں سے بیشتر ابتدائی مرحلہ کے اداروں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور بنیادی طور پر مائیکرو اداروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے لیے ترقیاتی ایکویٹی سرمایہ کی فراہمی میں ایک ساختی خلا موجود ہے۔
یہ اہم اقدام ہندوستان کے کاروباری نظام کو مضبوط بنانے، ترقی کے مرحلہ میں موجود اداروں کے لیے ملکی سرمایہ بازار کو مزید گہرا کرنے اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ہندوستانی کمپنیوں کی نئی نسل تیار کرنے کے ذریعے2047 تک ‘وکست بھارت’ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتیں ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور روزگار کی فراہمی، برآمدات، صنعتی پیداوار اور جدت طرازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگرچہ مختلف اقدامات کے ذریعے ایس ایم ایز کے لیے قرض تک رسائی میں بہتری آئی ہے، لیکن ان اداروں کیلئے طویل مدتی خطرے پر مبنی سرمایہ اب بھی دستیاب نہیں ہے جو اپنے کاروبار کو وسعت دینے، جدت لانے، بین الاقوامی سطح پر توسیع کرنے، جدید ٹیکنالوجی اپنانے، حصول کے اقدامات کرنے اور صنعت میں قائدانہ حیثیت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایس ایم ای گروتھ فنڈ کا مقصد کاروباری طور پر قابل عمل اور ترقی کی صلاحیت رکھنے والے اعلیٰ امکانات کے حامل ایس ایم ایز کو طویل مدتی ترقیاتی ایکویٹی سرمایہ فراہم کرکے مالی اعانت کے اس اہم خلا کو دور کرنا ہے۔
اس فنڈ کو ترقی کے سفر میں اہم موڑ پر پہنچنے والے اداروں کی مدد کے لیے ایک تبدیلی لانے والے ذریعہ کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ ایس جی ایف کے تحت زیادہ تر سرمایہ چھوٹی اور درمیانی درجے کی مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کرنے والے اداروں کے لیے مختص کیا جائے گا۔ یہ فنڈ ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں کے صنعتی کلسٹروں میں کام کرنے والے ایس ایم ایز پر بھی غور کرے گا۔
طویل مدتی سرمایہ فراہم کرکے یہ اقدام ہندوستانی ایس ایم ایز کو اپنے کاروباری آپریشنز کو وسعت دینے، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ صلاحیت میں سرمایہ کاری کرنے، بین الاقوامی منڈیوں تک توسیع کرنے، عالمی ویلیو چینز میں شامل ہونے اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گا۔ حکومت کو توقع ہے کہ یہ فنڈ ہندوستانی کمپنیوں کی ایک مضبوط پائپ لائن کے ابھرنے کے عمل کو تیز کرے گا، جن کے پاس اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں ادارے بننے کے لیے درکار حجم، جدت طرازی کی صلاحیت اور مسابقت موجود ہوگی۔
ایس ایم ای گروتھ فنڈ کے لیے حکومت کی جانب سے کیا گیا عزم، اصلاحات، ڈجیٹلائزیشن کے اقدامات، قرض تعاون کے طریق کار، کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق اقدامات، سرکاری خریداری میں اصلاحات، اسٹارٹ اپس کے فروغ کے اقدامات اور پیداوار سے منسلک ترغیبی پروگراموں کے ذریعے ایس ایم ای شعبے کو مضبوط بنانے کی جاری کوششوں کی تکمیل کرتا ہے۔
اس اقدام کے تحت حکومت ہند ایس جی ایف کے فریم ورک کے تحت قائم کیے گئے متبادل سرمایہ کاری فنڈ(اے آئی ایف) کے لیے مجموعی طور پر دس ہزار(10,000) کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عزم کرے گی۔ مینوفیکچرنگ اداروں کو اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے، جدید ٹیکنالوجیز اپنانے اور بڑے پیمانے پر کام کرنے کے قابل بنا کر ایس جی ایف سے پیمانے، پیداواری صلاحیت میں بہتری اور برآمداتی مسابقت کو مضبوط بنانے کی توقع ہے۔ ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں سمیت مختلف صنعتی کلسٹروں میں سرمایہ کاری سے متوازن علاقائی صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، مقامی سپلائی چینز مضبوط ہوں گی اور اعلیٰ معیار کے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس اقدام کے ساتھ حکومت ہندوستان کے کاروباری افراد کو بااختیار بنانے اور مسابقتی اداروں کی ایک نئی نسل کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ تیزی سے ترقی کرنے والے ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر یہ فنڈ کامیاب اور نمایاں ادارے تیار کرنے، جدت پر مبنی صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے اور ملک بھر میں معیاری روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ اقدام‘ وکست بھارت2047@’کے ویژن کو آگے بڑھانے میں ایک اہم ستون کے طور پر کام کرے گا۔
*****
ش ح-ظ الف-ن ع
UR No. 4698
(ریلیز آئی ڈی: 2319556)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam