راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
پریس ریلیز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2026 1:03PM by PIB Delhi
جناب ہری ونش، معزز ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا کی قیادت میں بھارتی پارلیمانی وفد اس وقت تنزانیہ کے اروشا میں منعقدہ بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 153ویں اسمبلی میں شرکت کر رہا ہے۔ 5 اکتوبر 2026 کو اسمبلی کے پہلے روز وفد کے ارکان نے مختلف اجلاسوں اور سرگرمیوں میں شرکت کی۔
ڈاکٹر سنجے جیسوال، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا اور آئی پی یو کی صحت سے متعلق کمیٹی کے رکن، نے آئی پی یو کی صحت سے متعلق کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کی۔
راجیہ سبھا کے معزز ڈپٹی چیئرمین اور وفد کے ارکان نے ایشیا-بحرالکاہل جغرافیائی سیاسی گروپ کے اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور آئی پی یو کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن محترمہ اپراجیتا سارنگی نے گروپ کے ارکان کو آئی پی یو کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے حال ہی میں کی گئی سرگرمیوں اور شروع کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کا فورم بھی دن کے دوران منعقد ہوا۔ پہلے اجلاس میں لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ کمل جیت سہراوت نے ’’سب کے لیے جامع سماجی ترقی: معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کے حقوق اور بااختیاری کے فروغ کے لیے پارلیمانی حکمتِ عملیاں‘‘ کے موضوع پر بحث میں حصہ لیا اور بھارت کا نقطۂ نظر پیش کیا۔ لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ بیجولی کالیٹا میدھی نے فورم کے دوسرے اجلاس میں ’’خواتین کی قیادت‘‘ کے موضوع پر شرکت کی۔
ڈاکٹر سسمت پاترا، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔
محترمہ لتا وانکھیڑے، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا اور آئی پی یو کے دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے سے متعلق اعلیٰ سطحی مشاورتی گروپ (ایچ ایل اے جی-سی ٹی وی ای) کی رکن نے گروپ کے بورڈ اجلاس میں شرکت کی۔
راجیہ سبھا کے معزز ڈپٹی چیئرمین کی قیادت میں وفد کے ارکان نے درج ذیل معززین کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا:
I: عالی جناب ملٹن ڈک، اسپیکر، ایوانِ نمائندگان، آسٹریلیا
II: معزز موسیٰ اذان زونگو، اسپیکر، متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی پارلیمنٹ
تنزانیہ کی پارلیمنٹ نے آئی پی یو کی 153ویں اسمبلی کی باقاعدہ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی۔ تقریب سے متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی صدر عالی جناب ڈاکٹر سامیہ سلوحو حسن نے خطاب کیا اور 153ویں اسمبلی کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔
راجیہ سبھا کے معزز ڈپٹی چیئرمین اور ارکانِ پارلیمنٹ محترمہ اپراجیتا سارنگی، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، جناب این کے پریم چندرن اور ڈاکٹر سسمت پاترا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تنزانیہ کی حکومت میں مختلف وزرا، جن میں وزیر خارجہ بھی شامل ہیں، سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔
***********
ش ح۔ رک۔
U No. 4690
(ریلیز آئی ڈی: 2319515)
وزیٹر کاؤنٹر : 10