صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ ہند نے سوئزرلینڈ کے صدر کی میزبانی کی


پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 OCT 2026 10:40PM by PIB Delhi

ہندوستان اور سوئزرلینڈ کے درمیان قریبی تعاون سے دونوں ممالک کی عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں: صدر دروپدی مرمو

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (5 اکتوبر 2026) راشٹرپتی بھون میں سوئزرلینڈ وفاق کے صدر عالی جناب گائے پارمیلن کا استقبال کیا۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔

صدرِ جمہوریہ نے صدر پارمیلن کا ہندوستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور سوئزرلینڈ کے درمیان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی و اختراع، ثقافت اور عوامی سطح پر باہمی روابط سمیت متعدد شعبوں میں وسیع تعاون ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدگی سے ہونے والے اعلیٰ سطحی تبادلے نے دوطرفہ تعلقات کو مزید رفتار فراہم کی ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ سوئزرلینڈ ہندوستان کا ایک اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی بھارت-یورپی آزاد تجارتی ایسوسی ایشن تجارتی و اقتصادی شراکت داری معاہدے کے نفاذ کے بعد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ سوئزرلینڈ کی کمپنیوں نے ہندوستان کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے، بالخصوص سڑکوں، ریلوے پلوں اور سرنگوں کی تعمیر میں ان کی نمایاں موجودگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئزرلینڈ کی کمپنیاں صاف اور ماحول دوست ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بھی مواقع تلاش کر سکتی ہیں۔

صدرِ جمہوریہ نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ صدرِ سوئزرلینڈ کے دورے کے دوران نقل مکانی و نقل و حرکت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہندوستان اور سوئزرلینڈ کے درمیان قریبی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

***********

ش ح۔ رک۔

U No. 4680


(ریلیز آئی ڈی: 2319461) وزیٹر کاؤنٹر : 6