وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین گیمز-2026 میں شاندار کارکردگی پر ہندوستانی دستہ کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 OCT 2026 9:53PM by PIB Delhi

ایشین گیمز-2026 کے اختتام کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ہندوستانی دستے کے ہر رکن کو عزم، جذبے اور کھیلوں کے غیر معمولی جذبے کے ساتھ ملک کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے تمام تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی، جن کی شاندار کارکردگی نے ملک کے عوام کو بے حد خوشی دی ہے۔

جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ کھیل آنے والے برسوں میں مزید بڑی کامیابیوں کے لیے تحریک فراہم کریں گے اور نچلی سطح پر کھیلوں کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

جناب مودی نے ایکس پر لکھا:

“ایشین گیمز- 2026 کے اختتام کے موقع پر  ہندوستانی دستہ کے ہر رکن کو میری مبارکباد، جنہوں نے عزم، جذبے اور کھیلوں کے غیر معمولی جذبے کے ساتھ ہمارے ملک کی نمائندگی کی۔

ہمارے تمام تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد، جن کی شاندار کارکردگی نے ملک کے عوام کو بے حد خوشی دی ہے۔

دعا ہے کہ یہ کھیل آنے والے برسوں میں مزید بڑی کامیابیوں کے لیے تحریک دیں۔ یہ نچلی سطح پر کھیلوں کو مزید مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوں۔”

*****

ش ح-ظ الف- ش ہ ب

UR No. 4618


(ریلیز آئی ڈی: 2319015) وزیٹر کاؤنٹر : 7