دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شیوراج سنگھ چوہان نے آندھرا پردیش کو  3,600 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 لاکھ مکانات سونپے، ہندوستان کے پہلے 3- ڈی کنکریٹ سے تعمیر ہونے والے رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا


مودی حکومت نے آندھرا پردیش کے لیے 3,600 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 لاکھ مکانات کو  منظوری دی؛ شیوراج سنگھ چوہان اور چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں ترقیاتی اقدامات  کا سلسلہ جاری

مودی-نائیڈو کی شراکت داری سے ترقی کی رفتار کو کئی گنا تیز ہوئی ہے: شیوراج سنگھ چوہان

 آندھرا پردیش کے ہر غریب خاندان کو مستقل مکان فراہم کرنے کی یقین دہانی

آندھرا پردیش میں 3- ڈی کنکریٹ سے تعمیر ہونے والے ہندوستان کے پہلے رہائشی منصوبے کا  سنگ بنیاد؛  شیوراج سنگھ چوہان اور چندرا بابو نائیڈو نے گنٹور میں سنگ بنیاد رکھا

اگر میں مدھیہ پردیش کا ماما ہوں تو آندھرا پردیش کا بھی ماما ہوں: شیوراج سنگھ چوہان

شیوراج سنگھ چوہان گنٹور میں تیلگو زبان میں خطاب کرکے لوگوں کا  دل جیت لیا

مودی کے وژن  کے تحت اور نائیڈو کی قیادت میں آندھرا پردیش ہندوستان کی نمبر 1 ریاست بننے کی راہ پر گامزن: شیوراج سنگھ چوہان

’ان داتا سُکھی بھوا‘ سے ’لکھ پتی دیدی‘ تک: مودی-نائیڈو  کے زیر اقتدار حکومتیں کسانوں اور خواتین کو بااختیار بنا رہی ہیں: شیوراج سنگھ چوہان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 OCT 2026 5:11PM by PIB Delhi

  زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر  جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کے روز آندھرا پردیش میں ضلع گنٹور کے بُریپالیم گاؤں میں منعقدہ پروگرام میں پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین 2.0 کے تحت آندھرا پردیش کے لیے 3,600 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور شدہ 3 لاکھ  سے زیادہ مکانات کی پہلی قسط جاری کی۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ملک کے پہلے ایسے تجرباتی رہائشی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس میں 3- ڈی کنکریٹ پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت 14 کروڑ روپے کی لاگت سے 177 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ اجتماع میں موجود ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ  چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں مرکزی حکومت اور آندھرا پردیش حکومت تمام شعبوں میں ریاست کی ترقی کو  تیز کرنے اور اسے ملک کی نمبر 1 ریاست بنانے کے لیے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ اس موقع پر دیہی ترقی اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندرا شیکھر پیمسانی، آندھرا پردیش کے شہری رسد کے وزیر نادینڈلا منوہر، مکانات اور اطلاعات کے وزیر کولوسو پارتھاسارتھی، سیاحت کے وزیر کندولا درگیش، بی جے پی کے ریاستی صدر پی وی این مادھو، راجیہ سبھا کے رکن بھاشیم رام کرشن، رکن پارلیمنٹ لنگمنینی رمیش، قانون ساز کونسل کے رکن الاپتی راجندر پرساد، ہاؤسنگ کارپوریشن کے چیئرمین باتھولا تاتھیا بابو، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران اور ہزاروں کسان، گاؤں کے باشندے اور خواتین موجود تھیں۔

مرکز کی طرف سے مکانات کی منظوری میں 76,000 سے   بڑھا کر 3 لاکھ  تک اضافہ

       آندھرا پردیش کی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے کے واسطے مرکز کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ افسران کی جانب سے ابتدائی طور پر صرف 76,000 مکانات کی منظوری کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی اس درخواست کے بعد کہ ریاست کے ہر غریب خاندان کو مستقل مکان فراہم کیا جائے، مکانات کی تعداد بڑھا کر 3 لاکھ کردی گئی۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری وزارت کے افسران نے مجھے بتایا تھا کہ آندھرا پردیش صرف 76,000 مکانات کا حقدار ہے۔ لیکن وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اصرار کیا کہ ریاست کے ہر غریب خاندان کے پاس اپنا مستقل مکان ہونا چاہیے اور  اس کے لیے انہوں نے مزید مکانات کی درخواست کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آشیرواد سے ہم نے 76,000 کے بجائے 3 لاکھ مکانات منظور کیے ہیں۔‘‘ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مزید بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو نے مزید 6 لاکھ مکانات کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو مرکز کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میں نے جناب چندر  بابو  نائیڈو سے کہا کہ پوری حکومت ہند آپ کے ساتھ ہے اور میں بھی آپ کے ساتھ ہوں۔ ان 3 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل کریں، ہم مزید 3 لاکھ مکانات منظور کریں گے اور اس کے بعد مزید 3 لاکھ مکانات دیے جائیں گے۔ آندھرا پردیش کے ہر غریب خاندان کے پاس مستقل مکان ہوگا۔‘‘

3- ڈی کنکریٹ پرنٹنگ سے 6 ماہ میں پائیدار مکانات کی تعمیر

بُریپالیم اور اوبُل نائیڈو پالیم میں 3- ڈی کنکریٹ پرنٹنگ کے ذریعے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کو دیہی رہائش کو جدید بنانے کی سمت بڑا قدم قرار دیتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 14 کروڑ روپے کے اس تجرباتی منصوبے سے تعمیر کا وقت، لاگت اور مزدوروں کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس منصوبے میں جدید مشینری اور 3- ڈی کنکریٹ پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے  177 مکانات تعمیر کیے جائیں گے اور تعمیر کا کام 6 ماہ کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ان مکانات کو روایتی تعمیراتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور طویل عرصے تک قائم رہنے کے ہدف سے تیار کیا جائے گا۔

مرکز ی حکومت  امراوتی، پولورم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں آندھرا پردیش کی مدد کر رہی ہے

جناب شیوراج چوہان نے  ریاست کی سیاسی اور ترقیاتی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش بغیر کسی دارالحکومت سے محروم ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں قانون منظور کرکے امراوتی کو آندھرا پردیش کا   مستقل دارالحکومت تسلیم کیا اور اس کی ترقی کے لیے 15,000 کروڑ روپے کی خصوصی مالی امداد فراہم کی۔ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے پولورم آبپاشی پروجیکٹ کو بھی ریاست کے لیے زندگی کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اس کا خصوصی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں تاخیر کا شکار رہنے والا یہ منصوبہ اب مرکز کی جانب سے 100 فیصد امدادی رقم سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ آلوری سیتا رام راجو بین الاقوامی ہوائی اڈہ علاقائی  رابطے کو مزید مضبوط کرے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

’ان داتا سُکھی بھوا‘ سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ؛ 60 لاکھ ’لکھ پتی دیدیوں‘ کا ہدف مقرر

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے  کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ریاست کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم کسان اسکیم کے تحت مرکز کی جانب سے سالانہ 6,000 روپے کی امداد اور آندھرا پردیش حکومت کی ’ان داتا سُکھی بھوا‘ اسکیم کے تحت 14,000 روپے کی امداد کو ملا کر کسانوں کو ہر سال 20,000 روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں پھلوں، پھولوں، سبزیوں اور جڑی بوٹیوں کی فصلوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کا سب سے بڑا باغبانی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے حوالے سے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آندھرا پردیش میں سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے 23 لاکھ خواتین پہلے ہی ’لکھ پتی دیدی‘ بن چکی ہیں۔ این ڈی اے حکومت کا ہدف اس تعداد کو بڑھا کر 60 لاکھ کرنا ہے، جس سے روزگار اور آمدنی کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور خواتین کی مالی  بااختیاری  مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ قومی سارس میلہ 15 اکتوبر کو آندھرا پردیش میں منعقد کیا جائے گا، جو پہلی بار دہلی سے باہر منعقد ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اس پروگرام کا افتتاح کریں گی۔ اس میلے میں خواتین کے زیر انتظام سیلف ہیلپ گروپوں کو اپنی مصنوعات پیش کرنے اور بازار تک رسائی بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

شیوراج سنگھ چوہان نے تیلگو زبان میں لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ’اگر میں مدھیہ پردیش کا ماما ہوں تو آندھرا پردیش کا بھی ماما ہوں‘

’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’شری وینکٹیشورا بھگوان کی جے‘ کے نعروں سے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے تیلگو زبان میں اجتماع کا خیرمقدم کیا اور آندھرا پردیش کی بھرپور وراثت، علم، سائنسی کامیابیوں اور صلاحیتوں کی ستائش کی۔ تِنالی رام کرشن کی سرزمین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیلگو زبان شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے اور پورے ملک میں اسے شناخت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر میں مدھیہ پردیش کا ماما ہوں تو آندھرا پردیش کا بھی ماما ہوں۔ لوگوں کی خدمت میرے لیے عبادت کی مانند ہے۔ یہاں کے لوگوں کا جوش، ایمانداری اور جذبہ دیکھ کر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میری دلی خواہش ہے کہ میں آپ سے دوبارہ ملوں۔‘‘ ان کے اس خطاب پر اجتماع میں موجود لوگوں نے پُرجوش انداز میں خیرمقدم کیا۔

چوہان نے پیمسانی کے عوام سے مضبوط تعلق اور نائیڈو کی قیادت کی تعریف کی

جناب شیوراج سنگھ چوہان  نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندرا شیکھر پیمسانی کے آبائی گاؤں بُریپالیم کا دورہ کرنے پر خصوصی خوشی کا اظہار کیا۔ عوامی خدمت کے تئیں چندرا شیکھر پیمسانی کی عہد بندی اور عام لوگوں سے ان کے مضبوط تعلق کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدا میں انہیں یہ خیال آیا تھا کہ امریکہ سے واپس آنے والا کوئی شخص دیہی زندگی اور ترقی کو سمجھ پائے گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا، ’’لیکن لوگوں کے ساتھ ان کا قریبی تعلق، خدمت کا جذبہ اور اپنے مقصد کے بارے میں ان کی واضح سوچ دیکھ کر میں واقعی بہت متاثر ہوا۔  چندرا بابو نائیڈو میں صلاحیتوں کو پہچاننے اور قابل لوگوں کو عوامی خدمت میں لانے کی غیر معمولی صلاحیت ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو متحرک، وقف اور فیصلہ کن رہنما قرار دیتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان  نے انہیں  آندھرا پردیش کو   بڑے اطلاعاتی ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر قائم کرنے کا سہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نائیڈو کا وژن اب امراوتی کو مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، ڈیٹا کے مراکز اور جدید مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر ترقی دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

چندرا بابو نائیڈو نے مکانات کے لیے مرکز کی مدد پر شکریہ ادا کیا

وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے جناب شیوراج سنگھ چوہان  کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں صرف مدھیہ پردیش کے لوگوں ہی نہیں بلکہ آندھرا پردیش کے لوگوں کا بھی محبوب ’ماما‘ قرار دیا۔  جناب چندرا بابو نائیڈو نے کہا، ’’شیوراج سنگھ چوہان ایسے عوامی رہنما ہیں، جنہوں نے مدھیہ پردیش میں اچھی حکمرانی اور عوامی خدمت کے ذریعے غیر معمولی مثال قائم کی ہے۔ جب ہم نے آندھرا پردیش کے غریب لوگوں کو مستقل مکان فراہم کرنے کا مسئلہ اٹھایا تو انہوں نے فوراً مکانات کی تعداد تقریباً 75,000 سے بڑھا کر 3 لاکھ کردی اور ریاست کے لوگوں کے دل جیت لیے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی اے حکومت ہر غریب خاندان کو مستقل چھت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ریاست کو مجموعی طور پر 9 لاکھ مکانات کی ضرورت ہے۔ جناب شیوراج سنگھ چوہان  کی یقین دہانی کا تذکرہ کرتے  ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل ہوتے ہی باقی 6 لاکھ مکانات بھی مرکز کی جانب سے منظور کردیے جائیں گے۔

ریاست کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے  وزیر اعلی چندر ا بابو نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور جناب شیوراج سنگھ چوہان  کی مسلسل حمایت سے آندھرا پردیش بنیادی ڈھانچے، زراعت، جدید ٹیکنالوجی اور دیہی ترقی کے شعبوں میں ملک کی نمبر 1 ریاست بن کر ابھرے گا۔

 

ش ح ۔ م ش ع۔ ج

 

uno-4613


(ریلیز آئی ڈی: 2318937) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , Telugu_Vw , Telugu