نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن نے بھارت منڈپم میں آئی سی ایس آئی کی 58ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کیا
’’عمدہ حکمرانی وہ پوشیدہ بنیادی ڈھانچہ ہے جو سرمایہ کاروں کی خوداعتمادی کو برقرار رکھتا ہے‘‘: نائب صدر جمہوریہ
’’کمپنی کے سکریٹری حضرات نظام حکمرانی کے سرپرست اور بھارتی صنعتی دنیا کے اعتمادی ڈھانچے کا محور ہیں ‘‘: نائب صدر جمہوریہ
’’آئی سی ایس آئی، آئی سی اے آئی اور آئی سی ایم اے آئی وکست بھارت کے اہم ادارہ جاتی ستون ہیں‘‘: نائب صدر جمہوریہ
’’تکنالوجی فیصلوں میں تبدیلی لا سکتی ہے، تاہم دیانت داری اور جوابدہی کی ذمہ داری انسان کی ہی ہے‘‘: نائب صدر جمہوریہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 OCT 2026 2:54PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 'انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکرٹریز آف انڈیا' (آئی سی ایس آئی) کے 58 ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ پوری آئی سی ایس آئی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، انہوں نے شفاف، اخلاقی اور ہمہ گیر کارپوریٹ گورننس کو مضبوط بنانے میں انسٹی ٹیوٹ کے تقریباً چھ دہائیوں پر محیط سفر کی ستائش کی۔
جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی یہ تبدیلی اس پیشے کے ارتقاء کی عکاسی کرتی ہے، جو آج کارپوریٹ شفافیت، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور عالمی معیشت میں ہندوستان کے وقار کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت، جدید ڈیٹا اینالیٹکس اور تیزی سے بدلتے ہوئے کاروباری ماڈلز کے اس دور میں، نائب صدر نے کمپنی سیکرٹریز پر زور دیا کہ وہ "طرزِ حکومت کے محافظوں" کے طور پر کارپوریٹ انڈیا کی قانونی، حکمتِ عملی اور اخلاقی بنیادوں کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ "تکنالوجی معلومات پیدا کرنے اور فیصلوں میں مدد فراہم کرنے کے طریقے کو تو بدل سکتی ہے، لیکن دیانت داری، جوابدہی، شفافیت اور ذمہ داری ہمیشہ انسانی ہی رہتی ہے۔
اعتماد، شفافیت اور کارپوریٹ گورننس کو جدید معیشت کا "پوشیدہ بنیادی ڈھانچہ" قرار دیتے ہوئے جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ مسلسل اقتصادی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کا اعتماد انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کمپنی سیکرٹریز اس پورے ڈھانچے کے مرکز میں ہیں اور وہ کاروباری اداروں، اسٹارٹ اپس، خاندانی کاروباروں اور لسٹڈ کمپنیوں کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کے قابل بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ ایک 'وکست بھارت' کی تعمیر میں مضبوط ادارے اور بہترین طرزِ حکومت اتنے ہی اہم ہوں گے جتنا کہ مادی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ۔ انہوں نے 'وکست بھارت @2047' کی جانب ہندوستان کے سفر میں آئی سی اے آئی، آئی سی ایم اے آئی اور آئی سی ایس آئی کے تکمیلی اور باہمی معاون کردار پر زور دیا، اور ان پیشہ ورانہ اداروں کو ایک مضبوط کارپوریٹ اور اقتصادی ایکو سسٹم کے کلیدی ستون قرار دیا۔
نوجوانوں کو اس پیشے میں شامل ہونے کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے، جناب سی پی رادھا کرشنن نے آئی سی ایس آئی کی فیس معافی کی مہمات کی ستائش کی اور طلبہ تک رسائی کو مسلسل بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے 'ایم ایس ایم ای کمپلائنس کیلنڈر2027' کا اجراء کیا اور ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے لیے کے اقدامات کو سراہا، جس میں آئی سی ایس آئی ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ کیٹالسٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے 'شہید کی بیٹی' پہل کے تحت نیشنل ڈیفنس فنڈ اور وزارتِ دفاع کے 'آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ' میں ICSI کے عطیات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ، "جب نیت اچھی ہو، تو سب کچھ اچھا ہوتا ہے۔
اپنے خطاب کے آخر میں، نائب صدر نے آئی سی ایس آئی پر زور دیا کہ وہ اس پیشے پر کیے جانے والے اعتماد کو مستقل برقرار رکھے اور ایک مضبوط، 'آتم نربھر' اور 'وکست بھارت @2047' کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے کا عزم اس لیے رکھنا چاہیے، دوسروں پر اپنی شرائط مسلط کرنے کے لیے نہیں، بلکہ "تاکہ کوئی بھی ہم پر اپنی غیر پسندیدہ شرائط مسلط نہ کر سکے"۔ انہوں نے ابدی سچائی اور اخلاقی اصول "ستیم ودا، دھرمم چَرا" (سچ بولو، دھرم/فرض پر چلو) کا حوالہ بھی دیا اور برادری کو اس کے یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر دیگر معززین کے علاوہ آئی سی ایس آئی کے صدر سی ایس پون چندک؛ راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ، ڈاکٹر سونل مان سنگھ؛ اور آئی سی ایس آئی کے سکریٹری سی ایس آشیش موہن نے بھی موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4607
(ریلیز آئی ڈی: 2318914)
وزیٹر کاؤنٹر : 5