وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نابکیسان نے واش  پر مرکوز بھارت کا پہلا سوشل بانڈ شامل فہرست کیا ، 180 کروڑ روپے  اکھٹا کئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 OCT 2026 12:01PM by PIB Delhi

نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( این اے بی اے آر ڈی) کے ذیلی ادارے  نابکیسان فنانس لمیٹڈ( این اے بی کے آئی ایس اے این)  نے یکم اکتوبر 2026 کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای)،  ممبئی میں پانی، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت ( ڈبلیو اے ایس ایچ) کے شعبے کے لیے مخصوص بھارت کا پہلا سوشل بانڈ شامل فہرست کیا ۔

 اس سوشل بانڈ کے اجرا میں سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی دکھائی اور یہ 1.8 گنا زیادہ سبسکرائب ہوا، جس سے نابکیسان کو 180 کروڑ روپے  اکھٹا  کرنے میں مدد ملی۔ یہ پانچ سالہ بانڈ 8.10فیصد  کی کوپن ریٹ کا حامل ہے، ستمبر 2031 میں میچور ہوگا  اور اسے سی آر آئی ایس آئی ایل اے اے اے ( اسٹیبل) اور سی اے آر ای اے اے اے ( اسٹیبل)  کی جانب سے  اعلیٰ ترین گھریلو  کریڈٹ ریٹنگس  دی گئی ہیں۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم دیہی اور محروم برادریوں   میں محفوظ پانی، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے حل تک رسائی کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جائے گی، جو بہتر صحت، روزگار اور معیارِ زندگی میں معاون ثابت ہوگی۔

 فہرست میں شامل کرنے کی  تقریب میں نابارڈ، نابکیسان، واٹر ڈاٹ آرگ ، ٹرسٹ گروپ اور این ایس ای کے نمائندوں کے خطابات ہوئے، جس کے بعد روایتی گھنٹی بجائی گئی۔

 نابارڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شاجی کرشنن وی نے کہا کہ واش بانڈ کا کامیاب اجرا اہم ترقیاتی ترجیحات کو پورا کرنے میں  اختراعی مالیاتی میکانزم  کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانی اور صفائی ستھرائی تک بہتر رسائی دیہی علاقوں میں صحت، روزگار اور معیارِ زندگی کو مضبوط بناتی ہے، جبکہ ترقیاتی ادارے ایسے منصوبوں کو بینک ایبل   بنانے اور کمرشل و کیپیٹل مارکیٹوں سے وسیع پیمانے پر شمولیت کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نابکیسان کے ایم ڈی اور سی ای او جناب امانوئل گنیشن نے کہا کہ واش بانڈ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح کیپیٹل مارکیٹ کے آلات ترقیاتی شعبوں کے لیے وسائل متحرک کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی قابلِ پیمائش سماجی اثرات بھی مرتب کر سکتے ہیں۔  سرمایہ کاروں کا مضبوط ردعمل جامع اور پائیدار دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پائیدار مالیات   پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

 اس لین دین کو اسٹیک ہولڈروں  کی ایک وسیع رینج کی حمایت حاصل تھی، بشمول  واٹر ڈاٹ آرگ  بحیثیت ٹیکنیکل ایڈوائزر اور نالج پارٹنر، مارکیٹ کے اداروں، مشیروں، ٹرسٹیز اور منتظمین کے ساتھ جنہوں نے بانڈ کے کامیاب اجراء اور لسٹنگ  میں اپنا  تعاون  پیش کیا۔

   بھارت کے پہلے واش پر مرکوز سوشل بانڈ کی لسٹنگ پائیدار اور جامع دیہی ترقی میں معاون ثابت ہونے والے اختراعی  مالیاتی حلوں کو آگے بڑھانے کے لیے نابارڈ اور نابکیسان کے عزم کو تقویت  بخشتی  ہے، جبکہ ملک کی پائیدار مالیاتی مارکیٹ کو مزید وسعت دیتی ہے۔

******

(ش ح- ن  ا)

U.N:4576


(ریلیز آئی ڈی: 2318633) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , Marathi , Telugu