زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور نیدرلینڈز نے زرعی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلۂ خیال کیا


مرکزی وزیر زراعت جناب شوراج سنگھ چوہان نے نیدرلینڈز کے وزیر جناب سیلویو ایرکنز کے ساتھ بات چیت کی؛ تبادلۂ خیال میں مراکز امتیاز، بیج کے شعبے میں تعاون، مارکیٹ تک رسائی سے متعلق امور اور زرعی اختراع پر توجہ مرکوز کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 7:10PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شوراج سنگھ چوہان نے 28 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں نیدرلینڈز کے زراعت، ماہی گیری، غذائی تحفظ اور فطرت کے وزیر جناب سیلویو ایرکنز کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کیے۔

ملاقات میں زرعی شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لینے اور تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے ذریعے زرعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں فریقوں نے جدید ٹیکنالوجی، اختراع اور علم کے تبادلے کے ذریعے زرعی پیداواریت میں اضافہ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

دونوں فریقوں نے زراعت اور باغبانی کے شعبوں میں 25 مراکز امتیاز (سی او ای) کے قیام کی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے علاوہ، دونوں فریقوں نے ایک ایسے ورک پلان کے ذریعے بیج کے شعبے میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا، جس میں تعاون کے اہم شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی اور مؤثر عمل درآمد کے لیے ایک واضح لائح عمل فراہم کیا جائے گا۔

زرعی اختراع کے شعبے میں دونوں فریقوں نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے پر تبادلۂ خیال کیا، اور اس شعبے میں دونوں ممالک کی جانب سے حاصل کی گئی نمایاں پیش رفت اور ترقی کا اعتراف کیا۔

 

 

 

زراعت کے وزیر کے علاوہ، نیدرلینڈز کے وفد میں جناب مارٹن فان ڈین برگ، ڈائریکٹر جنرل، اور وزارت زراعت، ماہی گیری، غذائی تحفظ اور فطرت کے دیگر اعلیٰ عہدیداران، نیز محترمہ ماریسا گیرارڈس، سفیر اور بھارت میں مملکت نیدرلینڈز کے سفارت خانے کے دیگر عہدیداران شامل تھے۔

بھارتی وفد میں جناب آتش چندرا، سکریٹری، ڈاکٹر ایم ایل جاٹ، سکریٹری، ڈی اے آر ای، اور محکمہ زراعت و کسانوں کی بہبود کے دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔

**********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4555


(ریلیز آئی ڈی: 2318465) وزیٹر کاؤنٹر : 6