وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی این راجستھان یونٹ نے تھائی لینڈ سے آنے والے بین الاقوامی پارسل میں چھپائی گئی 1.080 کلو ہائیڈروپونک ویڈ (گانجہ) ضبط کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 3:19PM by PIB Delhi

منشیات اور سائیکوٹروپک اشیا کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ترسیل پر قابو پانے کی مسلسل کوششوں کے سلسلے میں سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این)، جے پور نے تھائی لینڈ سے جے پور کے فارین پوسٹ آفس (ایف پی او) پہنچنے والے ایک بین الاقوامی پارسل میں چھپائی گئی 1.080 کلو ہائیڈروپونک ویڈ (گانجہ) ضبط کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261002152110_7b525b.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261002152105_f84b57.jpg

کارروائی کے دوران ضبط کی گئی ہائیڈروپونک ویڈ (گانجہ)

تھائی لینڈ سے موصول ہونے والے ایک بین الاقوامی پارسل میں منشیات چھپائے جانے کے شبہ سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جے پور کے سی بی این کے افسران نے ایک ٹیم تشکیل دی اور مشتبہ پارسل کی جانچ اور تلاشی کے لیے جے پور کے فارین پوسٹ آفس روانہ ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261002152116_2448d9.jpg

سازش کو انجام دینے کے لئے  استعمال کیے گئے کیک

پارسل کی تفصیلی جانچ کے دوران افسران نے دیکھا کہ کارٹن کے اندر کیک کے کئی پیکٹ اور دیگر اشیاء  رکھی گئی تھیں۔ مزید جانچ پر معلوم ہوا کہ ہائیڈروپونک ویڈ (گانجے) کو کیک کے 29 پاؤچز میں بڑی چالاکی سے چھپایا گیا تھاجنہیں چھپانے کی کوشش میں ان پاؤچز کو کیک کے دیگر پیکٹوں اور اشیا ءکے ساتھ ملا کر رکھا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261002152129_ef1a1c.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261002152123_453f32.jpg

کیک کے اندر چھپائی گئی ہائیڈروپونک ویڈ (گانجہ)

چھپائے گئے  ممنوعہ مادے کو احتیاط سے نکال کر اس کا وزن کیا گیا۔ ہائیڈروپونک ویڈ (گانجے) کی مجموعی مقدار 1.080 کلوگرام پائی گئی۔

برآمد شدہ ممنوعہ مادے  کو تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کرلیا گیا۔ یہ ضبطی بین الاقوامی ڈاک کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوششوں کا سراغ لگانے اور ایسی ممنوعہ اشیا کو ان کی مقررہ منزل تک پہنچنے سے روکنے کے لیے سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس کی مسلسل نگرانی اور مربوط کوششوں کی عکاس ہے۔

سی بی این بین الاقوامی پارسلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور منشیات کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے لیے مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مناسب کارروائی کررہا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

***

ش ح۔م ش ۔ م ر

U-NO.4526


(ریلیز آئی ڈی: 2318257) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी