لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے سابق لوک سبھا اسپیکر جناب جی ایم سی بال یوگی کو خراج عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 3:03PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سابق لوک سبھا اسپیکر جناب جی ایم سی بال یوگی کےیوم پیدائش کے موقع پرسمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی جناب بال یوگی کوخراج عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا کے جنرل سکریٹری جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری جناب پی سی مودی نے بھی سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں جناب بال یوگی کو عقیدت کے پھول پیش کیے۔
جناب بال یوگی بارہویں لوک سبھا کے اسپیکر رہے اور تیرہویں لوک سبھا میں بھی دوبارہ اسپیکر منتخب ہوئے۔
جناب بال یوگی کی تصویر جناب ہیم چٹرجی نے بنائی تھی۔ یہ تصویرسمویدھان سدن کی بیرونی لابی میں نصب ہے اور اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے 10 ؍فروری 2014 کو اس کی نقاب کشائی کی تھی۔
******
ش ح۔ م ع ن-ت ع
(U: 4440)
(ریلیز آئی ڈی: 2317624)
وزیٹر کاؤنٹر : 9