کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل جی-20 وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کے  لئے امریکی شہر ملواؤکی پہنچے


جناب پیوش گوئل نے این اے ایم گول میز اجلاس میں امریکی مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ سے وابستہ رہنماؤں سے بات چیت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 5:11PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل جی-20 وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر ملواؤکی پہنچے۔ ان کی آمد پر شکاگو میں ہندوستانی قونصل خانہ کے قونصل جنرل ڈاکٹر ایم آنند پرکاش نے ان کا استقبال کیا۔

جناب پیوش گوئل نے نیشنل ایسوسی ایشن آف مینوفیکچررز (این اے ایم) کی جانب سے منعقدہ کاروباری گول میز اجلاس میں امریکہ کی معروف مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران اور اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کی۔ خیال رہے این اے ایم امریکہ کی سرکردہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرتی ہے، جو تقریباً 3 ٹریلین ڈالر کی امریکی مینوفیکچرنگ جی ڈی پی میں نمایاں حصہ ڈالتی ہیں۔

بات چیت کے دوران جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات روایتی تجارتی تعلقات سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ان میں سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، اختراع، مضبوط اور لچکدار سپلائی چین اور دونوں ممالک میں اعلیٰ قدر کی صلاحیتوں کی تخلیق بھی تیزی سے شامل ہو رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو افسران اور اعلیٰ عہدیداروں نے ہندوستان میں ابھرنے والے مواقع اور ملک میں اپنی شراکت داری کو وسعت دینے کے حوالے سے اپنی کمپنیوں کے نقطۂ نظر کا اظہار کیا۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت ہند ،ہندوستان میں کمپنیوں کے کام کاج، توسیع اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

جناب پیوش گوئل نے راک ویل آٹومیشن کے عالمی ہیڈکوارٹر میں بزنس راؤنڈ ٹیبل (بی آر ٹی) اور این اے ایم کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے جی-20 کے دیگر ممالک کے وزرائے تجارت اور امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ کاروباری رہنماؤں سے بات چیت کی۔

*****

ش ح – ظ الف –  ش  ہ ب

UR No. 4414


(ریلیز آئی ڈی: 2317472) وزیٹر کاؤنٹر : 4