وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کی


رہنماؤں نے تجارت، دفاع، توانائی اور اہم ٹیکنالوجیز میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا

دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

رہنماؤں نے عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کی کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 7:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدرجناب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجیز اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے قریبی روابط برقرار رکھے جائیں گے۔

رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

***

ش ح۔ م ح۔ ف ر

U-No.4409

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317456) وزیٹر کاؤنٹر : 4