وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت خصوصی مہم 6.0 کے لیے تیار، سوچھتا اور زیر التوا معاملات کی تخفیف  پر توجہ


صفائی مہم 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک چلے  گی؛ ای- ویسٹ کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، چھانٹنے اور ٹھکانے لگانے پر خصوصی زور

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 11:37AM by PIB Delhi

وزارت سیاحت خصوصی صفائی  مہم 6.0 میں شرکت کے لیے تیار ہے، جسے حکومت ہند کی جانب سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک پورے سرکاری نظام میں سوچھتا  اور زیر التوا معاملات کی تخفیف  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چلانے کا منصوبہ ہے۔ اس سال ملک گیر سرکاری خصوصی  مہم میں ای ویسٹ کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، چھانٹنے اور ٹھکانے لگانے پر بھی خصوصی زور دیا جائے گا۔

خصوصی صفائی  مہم 6.0 کے تحت حکومت ہند نے وزارتوں اور محکموں، ان کے ماتحت اور ملحقہ  دفاتر، خود مختار اداروں اور سرکاری شعبے کے اداروں کے علاوہ عوامی خدمات فراہم کرنے والے فیلڈ اور دور افتادہ  مقامات پر واقع دفاتر پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ یہ مہم دو مرحلوں میں چلائی جا رہی ہے — پہلا تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2026 تک، جس کے بعد نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔

مہم کے طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق، وزارت سیاحت نے 16 ستمبر 2026 کو اپنے پروگرام ڈویژنوں، اداروں اور ملک بھر میں واقع اپنے دفاتر میں  تیاری  کا اجلاس منعقد کیا، جس میں مہم کے نفاذ کے لیے اہداف کی نشاندہی کی گئی۔ تیاری کی سرگرمیوں میں دفاتر، افسران اور زمینی سطح پر کام کرنے والے اہلکاروں کو متحرک کرنا، زیر التوا معاملات اور صفائی مہم کے لیے مقامات کی نشاندہی کرنا، تلف کیے جانے والے غیر ضروری سامان کا جائزہ لینا، جگہ کے مؤثر انتظام کی منصوبہ بندی کرنا، فضلات  کو ٹھکانے لگانا، ریکارڈ کا نظر کرنا اور ای ویسٹ کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے اور چھانٹنے کے اقدامات کی نشاندہی کرنا شامل تھے۔

وزارت نے خصوصی صفائی مہم 5.0 کے دوران نمایاں نتائج حاصل کیے تھے۔ اس دوران 92,749 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 12.69 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس کے علاوہ 4,700 کاغذی فائلوں کو تلف کیا گیا اور 1,100 الیکٹرانک فائلیں بند کی گئیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر صفائی ستھرائی سے متعلق 413 مہم پروگرام منعقد کیے گئے۔

گزشتہ مہم کی کامیابیوں کا سلسلہ  آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت سیاحت خصوصی صفائی  مہم 6.0 کے کامیاب نفاذ اور اپنے دفاتر میں سوچھتا، ریکارڈ کے مؤثر نظم  اور زیر التوا معاملات میں مزید کمی لانے کے لیے پُرعزم ہے۔

 

*************

ش ح ۔م ش ع ۔  ت ا

U. No.4280


(ریلیز آئی ڈی: 2316386) وزیٹر کاؤنٹر : 14