وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم نےاعلیٰ تعلیم کے فرانسیسی وزیر کے ساتھ نئی دہلی میں دو طرفہ ملاقات کی


ہندوستان-فرانس اختراعی سال 2026 تعلیم، تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا بروقت موقع فراہم کرتا ہے: جناب پرہلاد جوشی

دونوں وزرا نے تعلیمی تبادلے، ادارہ جاتی روابط، تحقیقی تعاون اور تعاون کے نئے ابھرتے ہوئے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا

فرانسیسی وزیر فلپ بپٹسٹ 28 سے 30 ستمبر 2026 تک تین روزہ دورے پر ہندوستان میں ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 7:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب پرہلاد جوشی نے آج نئی دہلی میں فرانس کے اعلیٰ تعلیم،تحقیق اور خلائی امور کے وزیر ، جناب فلپ بپٹسٹ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے تعلیم، تحقیق، اختراع، تعلیمی تبادلے اور ادارہ جاتی شراکت داری کے شعبوں میں ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260928195519_d4b5f3.jpg

فرانسیسی وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کیا اور کہا کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان-فرانس اختراعی سال 2026 تعلیم، تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا بروقت موقع فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260928195536_f40d17.jpg

 

ملاقات کے دوران دونوں فریق نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس میں اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا، طلبا، اساتذہ اور محققین کے تبادلے کو فروغ دینا اور مشترکہ تعلیمی پروگراموں اور تبادلوں کے مواقع کو وسیع کرنا شامل ہے۔ دونوں فریق نے حیاتیاتی علوم، سماجی علوم اور علوم انسانی کے شعبوں میں بھی زیادہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا، جس میں اداروں کے درمیان باہمی رابطے، مشترکہ تعلیمی سرگرمیوں اور تحقیق پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260928195547_f1b699.jpg

 

دونوں وزرا نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان علمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور موجودہ ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی اقدامات کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فرانس کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہندوستان میں اپنے برانچ کیمپس قائم کرنے کے امکانات تلاش کرنے کی دعوت دی گئی، جن میں گجرات کی گفٹ سٹی کے علاوہ وہ مقامات بھی شامل ہیں جہاں فرانسیسی کمپنیاں موجود ہیں اور انہیں تکنیکی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260928195557_55ef63.jpg

 

عوامی سطح پر باہمی روابط کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں فریق نے زبان سیکھنے اور اساتذہ کی تعلیم کو مضبوط بنانے، تعلیمی مہارتوں کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ بات چیت کے دوران ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلیمی اسناد کی باہمی منظوری سے متعلق معاہدے (ایم آر کیو) میں جاری نظرثانی، ڈیجیٹل تعلیم کے شعبے میں تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے اور معیاری تعلیم تک رسائی کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریق نے اعلیٰ تعلیم، اختراع، زبان کی تعلیم اور ڈیجیٹل لرننگ کے شعبوں میں ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

****

ش ح۔ ع ح۔ ج

UNO- 4271


(ریلیز آئی ڈی: 2316351) وزیٹر کاؤنٹر : 6