وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خزانہ و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن 27 سے 29 ستمبر 2026 تک قطر کے سرکاری دورے پر رہیں گی


خزانہ کی مرکزی وزیر دورے کے دوران ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے 11ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گی

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن اے آئی آئی بی کے صدر اور اپنے ہم منصبوں، جن میں اردن، سوئٹزرلینڈ، الجزائر، سعودی عرب اور نیپال کے وزرائے خزانہ شامل ہیں، کے ساتھ دو طرفہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2026 8:31PM by PIB Delhi

خزانہ و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتارمن 27 سے 29 ستمبر 2026 تک قطر کے سرکاری دورے پر رہیں گی۔ مرکزی وزیر خزانہ وزارت خزانہ کے افسران پر مشتمل ایک وفد کی قیادت کریں گی۔

دورے کے دوران محترمہ سیتارمن 28 ستمبر 2026 کو دوحہ میں ہونے والے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے 11ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ اے آئی آئی بی کے صدر اور اردن، سوئٹزرلینڈ، الجزائر، سعودی عرب اور نیپال کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔

اے آئی آئی بی کے سالانہ اجلاس میں مرکزی وزیر خزانہ اے آئی آئی بی میں ہندوستانی گورنر کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ ہندوستان اس بینک کا دوسرا سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے۔

سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر خزانہ قطر کی حکومت کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ وہ قطر کے کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے بھی بات چیت کریں گی۔

اے آئی آئی بی اور سالانہ اجلاس کے بارے میں

اے آئی آئی بی کے سالانہ اجلاس میں رکن ممالک اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے وفود شرکت کرتے ہیں۔ ایک کثیر ملکی ترقیاتی بینک کی حیثیت سے اے آئی آئی بی ایشیا میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، دولت میں اضافہ کرنا اور بنیادی ڈھانچے کے باہمی رابطے کو بہتر بنانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ش ت۔ن م۔

U- 4205

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2315854) وزیٹر کاؤنٹر : 4