نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ’نشہ مکت یوا ابھیان‘ میں نوجوانوں کی قیادت میں بڑھتی سرگرمیوں کو اجاگر کیا


وزیر اعظم نے ’نشہ مکتی کا سندیش‘ اور نوجوانوں کی قیادت میں تخلیقی ابلاغ کو سراہنا کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2026 4:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں قسط کے دوران ملک بھر میں ’نشہ مکت یوا ابھیان‘ میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں نے منشیات اور نشہ آور اشیا کے استعمال سے دور رہنے کا عزم کیا ہے اور وہ دوسروں میں بھی اس کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 100 ہفتوں پر محیط ’وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یوا ابھیان‘ میں ’میرا یوا بھارت‘ (ایم وائی بھارت) اور ’نیشنل سروس اسکیم‘ (این ایس ایس) سے وابستہ رضاکاروں کے ساتھ ساتھ اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور مختلف سماجی و روحانی تنظیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ہزاروں حلف برداری کی تقریبات اور بیداری پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

نوجوانوں کی قیادت میں ابلاغ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بالخصوص ’نشہ مکتی کا سندیش‘ مہم کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی اپنی زبانوں اور اپنے تخلیقی اندازاظہار کے ذریعے نشہ آور اشیا کے استعمال کے خلاف پیغام کو مختلف برادریوں تک پہنچا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ’من کی بات‘ کے ذریعے نوجوانوں سے کی گئی اپنی اس سابقہ اپیل کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے مہم میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے ملک بھر کے نوجوانوں کی جانب سے ملنے والے ردعمل کو سراہا۔ نوجوانوں کو بیداری پھیلانے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے استعمال کی ترغیب دینے کی غرض سے ’میرا یوا بھارت‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں ترانہ، سلوگن نویسی اور اسٹریٹ پلے کے مقابلے شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کو بھی اجاگر کیا، جس کے ذریعے وہ #NashaMuktYuva ہیش ٹیگ کے ساتھ تخلیقی مواد کے ذریعے مہم کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں پیغام، ذریعۂ ابلاغ اور اسے آگے بڑھانے والی توانائی، تینوں کی قیادت خود نوجوان کر رہے ہیں۔

مہم کے مسلسل عوامی رابطے کے حصے کے طور پر آنے والے دنوں میں صحت کی جانچ اور مراقبے کے کیمپ جیسی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی، تاکہ نوجوانوں میں صحت مند طرز زندگی اور ہمہ جہت فلاح و بہبود کو فروغ دیا جاسکے۔

’وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یوا ابھیان‘ ایک مسلسل 100 ہفتوں تک چلنے والی مہم کے طور پر نافذ کیا جارہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں بیداری کو مستحکم کرنا، معاشرے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور نشہ آور اشیا کے استعمال کے خلاف اجتماعی عزم کو فروغ دینا ہے۔ ’میرا یوا بھارت‘، ’نیشنل سروس اسکیم‘، تعلیمی اداروں اور شراکت دار تنظیموں کے ذریعے یہ مہم ہندوستان کے نوجوانوں کی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک صحت مند اور منشیات سے پاک نسل کی تعمیر کی کوشش کرتی ہے۔

 

******

ش ح۔ ش آ۔ م ر

U-NO. 4184


(ریلیز آئی ڈی: 2315645) وزیٹر کاؤنٹر : 7