وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ  28 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں مویشیوں کے بیمہ پورٹل کا آغاز کریں گے


مویشیوں کا  بیمہ پورٹل ہندی اور انگریزی سمیت 11 علاقائی زبانوں میں ڈیجیٹل بیمہ خدمات فراہم کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2026 3:17PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے محکمے (ڈی اے ایچ ڈی) کی جانب سے 28 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں لائیواسٹاک انشورنس پورٹل (مویشیوں کا بیمہ پورٹل) لانچ کیا جائے گا، جو ملک میں مویشیوں کے بیمہ کی خدمات کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

اس پورٹل کا آغاز ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر، حکومت ہند، محترم جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کے ذریعہ کیا جائے گا۔

یہ پورٹل مویشیوں کے بیمہ کے لیے ایک واحد اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس سے مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کی 'لائیواسٹاک انشورنس اسکیم' کے تحت بیمہ شدہ جانوروں کی پالیسی کے اجرا، دعوے کے تصفیے، نگرانی اور رپورٹنگ کے عمل کو آسان اور منظم بنایا جا سکے گا۔ وسیع پیمانے پر رسائی اور استعمال میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے، یہ پورٹل ہندی اور انگریزی کے علاوہ 11 علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا، جس سے مویشی پال کسانوں کو ان کی جانی پہچانی زبانوں میں معلومات اور خدمات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

اس پہل قدمی کا مقصد مویشیوں کے بیمہ کی خدمات کو مزید شفاف، موثر، قابلِ رسائی اور تکنالوجی پر مبنی بنانا ہے، جبکہ مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے خطرات سے تحفظ کو مضبوط کرنا اور ان کے ذرائع معاش کے استحکام میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ پورٹل مویشیوں کے بیمہ کے پروگراموں کے بہتر تال میل، ریئل ٹائم نگرانی اور ڈیٹا پر مبنی انتظام میں بھی سہولت فراہم کرے گا، جس سے ملک بھر میں خدمات بہم رسانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ آغاز مویشیوں کے بیمہ کے عمل کو آسان بنانے، ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط کرنے اور مویشی پال کسانوں کے قریب شمولیت پر مبنی، ٹیکنالوجی سے لیس خدمات پہنچانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4179


(ریلیز آئی ڈی: 2315555) وزیٹر کاؤنٹر : 7