وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں مکسڈ 4×400 میٹر ریلے ٹیم کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 11:17AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی کھیلوں میں مکسڈ 4×400 میٹر ریلے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر منو ٹی ایس، پوومّا ایم آر، وشال ٹی کے اور وِدیا رام راج کو مبارک باد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی رفتار، تال میل اور عزم مصمم نے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا اور یہ بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے فخرکا لمحہ تھا۔ جناب مودی نے مزید اس خواہش کااظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’ہماری مکسڈ 4×400 میٹر ریلے ٹیم کی شاندار کارکردگی!
ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر منو ٹی ایس، پوومّا ایم آر، وشال ٹی کے اور وِدیا رام راج کو مبارک باد۔ ان کی رفتار، تال میل اور عزم مصمم نے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا اور یہ بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے فخر کا ایک لمحہ تھا۔
دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں: PM@narendramodi ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش م-ع ن)
U. No. 4073
(ریلیز آئی ڈی: 2314713)
وزیٹر کاؤنٹر : 9