وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے خواتین کے 60 کلوگرام زمرے کےسانڈا مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ناؤریم روشبینا دیوی کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 11:19AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج خواتین کے 60 کلوگرام زمرے کےسانڈا مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ناؤریم روشبینا دیوی کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلسل تین ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنا ایک نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مستقل مزاجی، حوصلہ اور عزم واقعی قابل تعریف ہیں۔ جناب مودی نے مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے بھی انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’خواتین کے 60 کلوگرام زمرے کے سانڈا مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ناؤریم روشبینا دیوی کو مبارکباد۔ مسلسل تین ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنا… ایک نمایاں کامیابی ہے۔ ان کی مستقل مزاجی، حوصلہ اور عزم واقعی قابل تعریف ہیں۔
مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے نیک خواہشات: PM@narendramodi ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش۔ع ن)
U. No. 4005
(ریلیز آئی ڈی: 2314269)
وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam