نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت نے تین سال سے بھی کم عرصے میں 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن کا اہم سنگ میل عبور کیا


یہ سنگ میل قیادت، عملی تجربات، رضاکارانہ خدمات اور ملک کی تعمیر سے متعلق مواقع میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کی عکاسی کرتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 3:00PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور کے محکمے اور نوجوانوں کے امور و کھیلوں کی وزارت کے ملکی نوجوان شمولیتی پلیٹ فارم میرا یووا بھارت (مائی بھارت) نے 3 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ نوجوانوں کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ کامیابی بھارت کے سب سے بڑے نوجوان شمولیتی نظام کی نمایاں توسیع کی عکاسی کرتی ہے، جو نوجوانوں کو عملی تجربات، رضاکارانہ خدمات، قیادت، شہری شمولیت اور نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے اقدامات میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

31 اکتوبر 2023 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا گیا مائی بھارت، ایک ایسے ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے قیام کے وژن کے تحت بنایا گیا تھا، جس کے ذریعے بھارتی نوجوان ملک کی ترقی کے سفر میں حصہ لے سکیں۔ آغاز کے موقع پر وزیر اعظم نے ملک کے نوجوانوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے اور ملک کی تعمیر میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ اس پلیٹ فارم کو ایک ایسے اہم ادارہ جاتی نظام کے طور پر تصور کیا گیا تھا، جو بھارت کے نوجوانوں کی توانائی، امنگوں اور صلاحیتوں کو وکست بھارت @2047 کی تعمیر میں بامعنی شرکت میں تبدیل کرنے میں معاون ہو۔

مائی بھارت کے سفر میں آغاز کے بعد سے تیزی سے توسیع دیکھی گئی ہے۔ اکتوبر 2025 میں اس پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی اور اس کے بعد اگست 2026 تک 2.46 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ نوجوان اس سے وابستہ ہو چکے تھے۔ اس کے بعد کی توسیع کے مرحلے میں 3 کروڑ سے زائد کا ہندسہ عبور کرنا پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔

مائی بھارت اب ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے، جہاں نوجوان عملی تجربات کے پروگرام، رضاکارانہ خدمات کے مواقع، کوئز، قیادت سے متعلق اقدامات، نوجوانوں کے مکالمے اور برادری سے وابستہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ان میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔ اگست 2026 تک 1.22 لاکھ سے زیادہ نوجوان تقریباً 25,000 عملی تجرباتی پروگراموں میں شامل ہو چکے تھے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو روایتی کلاس روم کی تعلیم سے ہٹ کر عملی تجربات حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

پلیٹ فارم میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بھی مسلسل ترقی کی گئی ہے۔ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ پروفائل تیار کرنے میں مدد دینے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا سی وی بنانے کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ ڈیجیٹل خدمات اور نچلی سطح تک وسیع رسائی کے ذریعے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

مائی بھارت کے ذریعے چلائے جانے والے اہم اقدامات میں سے ایک وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی ) 2027ہے، جو بھارتی نوجوانوں کو وکست بھارت @2047 کے وژن کے تحت اپنے خیالات، تخلیقی صلاحیتوں، قیادت اور اختراعی صلاحیتوں کو پیش کرنے کے متعدد مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام کا آغاز 17 اگست 2026 کو وکست بھارت کوئز سے ہوا، جس میں مائی بھارت پلیٹ فارم پر 30 ستمبر 2026 تک حصہ لیا جا سکتا ہے۔ وکست بھارت چیلنج کے تحت شرکا مضمون نویسی کے چیلنج، ضلعی مقابلوں اور ریاستی و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح کے مراحل سے گزرتے ہوئے 10 سے 12 جنوری 2027 تک نئی دلی میں ہونے والے ملکی وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وی بی وائی ایل ڈی  2027 میں پانچ دیگر شعبے بھی شامل ہیں، جن میں ثقافتی شعبہ، ڈیزائن فار بھارت، ہیک فار سوشل کاز، یوتھ انٹرپرینیورز چیلنج اور یوتھ پارلیمنٹ شامل ہیں۔ ان کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی ثقافتی صلاحیتوں، تخلیقی اور ڈیزائن سے متعلق سوچ، ٹیکنالوجی پر مبنی حل، کاروباری خیالات اور پارلیمانی عمل میں قیادت کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان شعبوں میں منتخب نوجوانوں کو پالیسی سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ملکی سطح پر وزیر اعظم کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

مائی بھارت کے موجودہ نظام میں نوجوانوں پر مرکوز متعدد اقدامات بھی شامل ہیں، جن میں نشا مکت یوا فار وکست بھارت، وکست وائبریٹ ولیج پروگرام، وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ، وکست بھارت پدیاترا، وکست بھارت یوا کنیکٹ اور کھیلو انڈیا ڈائیلاگ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ عملی تجرباتی پروگراموں اور رضاکارانہ خدمات کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

نشا مکت یوا فار وکست بھارت مہم کے ذریعے مائی بھارت صحت مند اور منشیات سے مبرا بھارت کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ملک گیر کوششوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ 100 ہفتوں پر مشتمل نشا مکت یوا ابھیان کا آغاز ستمبر 2026 میں راشٹریہ سنکلپ سماروہ کے ساتھ ہوا، جس کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں نے حلف لینے، دستخطی مہم، تخلیقی سرگرمیوں اور مباحثوں میں حصہ لیا۔

اس طرح 3 کروڑ سے زائد کا سنگ میل محض رجسٹریشن میں اضافے کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ اس ملکی پلیٹ فارم کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کو ظاہر کرتا ہے، جس کے ذریعے بھارتی نوجوان عملی تجربات سے سیکھ سکتے ہیں، برادری سے متعلق اقدامات میں حصہ لے سکتے ہیں، قیادت کی صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں اور ملک کی ترقی کے سفر میں اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔

مائی بھارت اپنے ڈیجیٹل اور نچلی سطح تک پھیلے نظام کو مسلسل وسعت دے رہا ہے اور یووا شکتی، جن بھاگیداری اور نوجوانوں کی قیادت میں ملک کی تعمیر کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ یہ کوشش بھارت کی نوجوان آبادی کو وکست بھارت @2047 کی تعمیر میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے وژن کے عین مطابق ہے۔

***

ش ح۔ا ع خ۔ م ذ

U N-3967


(ریلیز آئی ڈی: 2313915) وزیٹر کاؤنٹر : 5