وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آیورویدکے دن کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے صحت مند اور متوازن زندگی کے لیے آیوروید کو ایک جامع علم کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت کا ایک سبھاشتم شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 10:25AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آیوروید کےدن کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

روایتی طب کی لازوال حکمت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آیوروید محض علاج کا ایک نظام ہی نہیں بلکہ صحت مند اور متوازن طرز زندگی اختیار کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم ورثے کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔ اس موقع پر جناب مودی نے آیوروید کی جامع نوعیت کو اجاگر کرنے والا سنسکرت کا ایک سبھاشتم بھی مشترک کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’آیوروید کے دن کے موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد! آیوروید صرف علاج کا ایک طریقہ ہی نہیں بلکہ صحت مند اور متوازن طرز زندگی کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ آئیے، اپنے اس عظیم اور مالا مال ورثے کو اپنانے کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔

हिताहितं सुखं दुःखमायुस्तस्य हिताहितम्।

मानं च तच्च यत्रोक्तमायुर्वेदः स उच्यते।।‘‘

جس علم میں یہ بتایا گیا ہے  کہ انسان کے لیے کس طرح کا طرز زندگی فائدہ مند یا نقصان دہ ہے، خوشگوار اور ناخوش زندگی کی کیا خصوصیات ہیں، صحت مند زندگی اور بیماری کی زندگی میں کیا فرق ہے، طویل اور صحت مند زندگی کے لیے کن چیزوں کو اپنانا اور کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے، نیز عمر کی نوعیت اور اس کی مدت پر بھی تفصیل سے بحث کی گئی ہے، اسے آیوروید کہا جاتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔م م ع ۔ع ن)

U. No. 3947


(ریلیز آئی ڈی: 2313736) وزیٹر کاؤنٹر : 13