سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے گجرات میں قومی شاہراہ اور آبپاشی سے منسلک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنانے کے مقصد سے ایس ایس این این ایل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
مفاہمت نامے کا مقصد بین محکمہ جاتی تال میل کو مضبوط بنانا، منظوری کے عمل میں تیزی لانا اور قومی شاہراہ و آبپاشی سے منسلک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بلارکاوٹ عمل درآمد یقینی بنانا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 SEP 2026 4:55PM by PIB Delhi
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مضبوط بنانے اور بین ادارہ جاتی تال میل کو بہتر بنانے کے مقصد سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور سردار سروور نرمدا نگم لمیٹڈ (ایس ایس این این ایل) نے گجرات بھر میں قومی شاہراہ، نہروں اور پائپ لائنوں کی کراسنگ کے لیے منظوری دینے کا ایک آسان اور مقررہ مدت پر مبنی نظام قائم کرنے کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد بین محکمہ جاتی تال میل کو مضبوط بنانا، منظوری کے عمل میں تیزی لانا اور قومی شاہراہ اور آبپاشی سے منسلک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بلارکاوٹ عمل درآمدکویقینی بنانا ہے۔ مفاہمت نامے پر گجرات کے گاندھی نگر میں ایس ایس این این ایل کے ڈائریکٹروں اور دیگر افسران کی موجودگی میں این ایچ اے آئی کے علاقائی افسر، گاندھی نگر اور ایس ایس این این ایل کے چیف انجینئر (کیو سی، ٹیک اینڈ سی پی سی) نے دستخط کیے۔
مفاہمت نامے کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ معاہدے کے دائرے میں آنے والی تمام قومی شاہراہیں، نہر اور پائپ لائن کراسنگ کے لیے این ایچ اے آئی اور ایس ایس این این ایل مختلف فیس، چارجز اور دیگر محصولات ایک دوسرے سے وصول نہیں کریں گے۔ اس انتظام سے منصوبوں کی لاگت کم کرنے، غیر ضروری انتظامی رکاوٹیں دور کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے سرکاری فنڈز کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی۔
مفاہمت نامے میں منصوبوں سے متعلق معلومات بروقت ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے، معیاری انجینئرنگ طریقوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ کراسنگ ڈھانچوں کی تعمیر اور دیکھ بھال سے متعلق ذمہ داریوں کو واضح طور پر متعین کرنے کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے منصوبوں کی بہتر منصوبہ بندی میں سہولت ملے گی اور اعلی معیار اور آپریشنل کارکردگی کے تقاضوں کی پابندی یقینی بنائی جا سکے گی۔
یہ مفاہمت نامہ این ایچ اے آئی اور ایس ایس این ایل کے درمیان قریبی تال میل کو فروغ دے کر گجرات میں مربوط بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس اشتراکی نظام سے گجرات میں قومی شاہراہوں اور آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی، جبکہ کارکردگی میں بہتری، منصوبوں کی تکمیل کی مدت میں کمی اور منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق مجموعی مالی بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
تیز تر منظوری اور مضبوط تال میل کے ذریعے یہ مفاہمت نامہ عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے این ایچ اے آئی کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے، جو نہ صرف رابطے کو بہتر بنائے گا بلکہ اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔



******
( ش ح ۔ م م ۔ م ا )
Urdu.No-3924
(ریلیز آئی ڈی: 2313560)
وزیٹر کاؤنٹر : 8