سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل نے مائی بھارت پورٹل پر ’سی ایس آئی آر سائی کوئز‘ کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 SEP 2026 1:12PM by PIB Delhi

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) نے امور نوجوانان اور کھیل کود کی وزارت کے امور نوجوانان کے محکمے کے اشتراک سے مائی بھارت (میرا یوا بھارت) پورٹل پر ’سی ایس آئی آر سائنس اینڈ انوویشن کوئز‘ (سی ایس آئی آر سائی کوئز) شروع کیا ہے۔ یہ پہل سی ایس آئی آر کے 85ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی جارہی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

 

یہ کوئز 20 سے 26 ستمبر 2026 تک منعقد کیا جارہا ہے اور تمام ہندوستانی شہری اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کوئز میں متعدد انتخابی سوالات شامل ہیں، جو سی ایس آئی آر کی سائنسی کامیابیوں، ٹیکنالوجی،  اختراع ، اداروں اور معاشرے و ملک کے لیے اس کی خدمات پر مبنی ہیں۔

 

سوالات میں سی ایس آئی آر کے کام کے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں صحت، زراعت، ماحولیات، بنیادی ڈھانچہ، توانائی، خلائی ہوا بازی، حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ ان سوالات کے ذریعے یہ اجاگر کیا گیا ہے کہ سی ایس آئی آر کی تحقیق کو معاشرے اور صنعت کے لیے مفید حل میں کس طرح تبدیل کیا جارہا ہے۔

 

اس پہل کا مقصد خاص طور پر نوجوانوں میں سائنسی بیداری، تجسس اور سائنس کے ساتھ عوامی وابستگی کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی ممتاز تحقیقی لیباریٹریوں کے نیٹ ورک سی ایس آئی آر کے بارے میں جاننے کے لیے ایک   رابطے کے پلیٹ فارم بھی فراہم کرنا ہے۔ اس کے ذریعے شرکا کو سی ایس آئی آر کی سائنسی کامیابیوں، ٹیکنالوجی،اختراع اور ملک کی تعمیر میں اس کی خدمات کے بارے میں دلچسپ انداز میں جاننے کا موقع ملے گا۔

اس پہل کے تحت شرکا کو اپنی دلچسپی کی کسی سی ایس آئی آر  لیباریٹری کا ایک روزہ دورہ کا بھی موقع ملے گا، جس کے ذریعے انہیں ملک کے سائنسی تحقیق اور اختراع کے نظام کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع حاصل ہوگا۔

 

سی ایس آئی آر سائی کوئز سلسلہ ستمبر کے مرحلے کے بعد بھی جاری رہے گا۔ آنے والے مہینوں میں مائی بھارت پورٹل پر مزید کوئز سیشن منعقد کیے جانے کا منصوبہ ہے، جن میں سی ایس آئی آر کی تحقیق، اختراع اور کامیابیوں کے مختلف پہلوؤں کو موضوع بنایا جائے گا۔

اس پہل کے ذریعے شہریوں کو ’’دریافت کریں، سیکھیں، مقابلہ کریں اور جیتیں‘‘ کی دعوت دی گئی ہے، تاکہ وہ سائنس اور  اختراع کو معاشرے کے مزید قریب لانے کے سی ایس آئی آر کے مسلسل سفر کا حصہ بن سکیں۔

حصہ لینے کے لیے لنک: https://mybharat.gov.in/quizzes/yuva/

****

ش ح۔  م ش۔ ش ب ن

U.NO.3843

 


(ریلیز آئی ڈی: 2312921) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी