جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن 22 ستمبر کو نئی دہلی میں 9ویں انڈیا انٹرنیشنل واٹر ویک 2026 کا افتتاح کریں گے


پانچ روزہ پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ آبی وسائل کے انتظام پر خصوصی توجہ  مرکوز کی جائےگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 SEP 2026 11:43AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت جل شکتی، اہم مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، تحقیقی و تعلیمی اداروں، صنعتی تنظیموں، ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹیزاور نجی شعبے کے شراکت داروں کے تعاون سے 22 سے 26 ستمبر 2026 تک نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’’موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ  آبی انتظام‘‘ کے موضوع پر 9واں انڈیا انٹرنیشنل واٹر ویک (آئی آئی ڈبلیو ڈبلیو) 2026 منعقد کر رہی ہے۔ یہ پانچ روزہ بین الاقوامی تقریب پالیسی سازوں، آبی شعبے کے عالمی رہنماؤں ، ماہرین، محققین، پیشہ ور افراد، صنعت، سماجی تنظیموں اور نوجوان پیشہ ور افراد کو مکالمے، علم  و تجربات کے تبادلے، اختراع اور شراکت داری کے لیے ایک کثیر موضوعاتی پلیٹ فارم فراہم کرے گی، تاکہ ابھرتے ہوئے آبی چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے اور آبی تحفظ اور موسمیاتی موافقت پر مبنی مستقبل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

آئی ئی ڈبلیو ڈبلیوکی اہم جھلکیاں

  • افتتاح: اس تقریب کا افتتاح 22 ستمبر 2026 کو عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند کریں گے۔ اس موقع پر عزت مآب جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود ہوں گی۔
  • عالمی شرکت اور شراکت دار ممالک: اس تقریب میں نیدرلینڈ اور جرمنی شراکت دار ممالک کی حیثیت سے حصہ لیں گے ۔ ان کے ساتھ ہندوستان اور بیرون ملک سے وزراء، پالیسی ساز، آبی شعبے کے عالمی رہنما ، بین الاقوامی تنظیمیں، ماہرین، محققین، شعبے سے وابستہ افراد، صنعتی نمائندے، سماجی تنظیمیں، نئے کاروباری ادارے، نوجوان اور دیگر متعلقہ فریق بھی شرکت کریں گے، جس سے  پانی کے انتظام سے متعلق شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور عالمی تجربات کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔
  • قومی شرکت اور باہمی تعاون: شراکت دار ریاستوں کی حیثیت سے 14؍ریاستیں شرکت کریں گی، جبکہ چھ مرکزی وزارتوں اور محکموں کو شراکت دار وزارتوں اور محکموں کے طور پر شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے لچکدار آبی انتظام کے سلسلے میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں کے درمیان باہمی اشتراک کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
  • دس اہم فورمز: اس  تقریب میں مکمل وزارتی اجلاس، آبی شعبے سے وابستہ عالمی رہنماؤں کے مکمل اجلاس، ملکی فورم، آبی شعبے کے رہنماؤں کے فورم، شعبے سے وابستہ افراد کے فورم، موضوعاتی فورم، اسٹارٹ اَپ فورم، نوجوانوں کا فورم، صنعتی فورم اور دیگر متعلقہ پروگرام شامل ہوں گے، جو پالیسی، ٹیکنالوجی، تحقیق اور عمل درآمد کے شعبوں میں مکالمے کو آسان بنائیں گے۔
  • سات اہم ذیلی موضوعات: تبادلہ خیال میں جامع اور مساوی آبی حکمرانی؛ آبی وسائل کے بہترین استعمال کے لیے تعاون؛ آبی تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی اور برادری؛ موسمیاتی خطرات میں پانی کا کردار؛ آبی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور جدید کاری کے لیے اختراعی مالیاتی ماڈل؛ آبی وسائل کا پائیدار انتظام اور عوام اور کرہ ارض کے لیے پانی جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔
  • بین الاقوامی نمائش اور ٹیکنالوجی کامظاہرہ:22 تا25؍ستمبر 2026 تک چار روزہ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ آبی انتظام کے لیے جدید ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور حل پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔
  • بین الاقوامی ڈبلیو اے ایس ایچ  کانفرنس: پینے کے پانی اور صاف صفائی کے محکمے کی جانب سے 22 سے 24 ستمبر تک منعقد کی جانے والی دوسری بین الاقوامی ڈبلیو اے ایس ایچ(واش )کانفرنس 2026 میں پینے کے پانی تک رسائی، صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے، حفظان صحت سے متعلق رویوں اور صحت عامہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں قابل توسیع، کم لاگت اور پائیدار حل پر خصوصی زور دیا جائے گا۔
  • نتائج پر مبنی غور و خوض:آئی آئی ڈبلیو ڈبلیو-2026میں علم وتجربات اور مکالمے کو قابل عمل سفارشات، شراکت داری اور قابل توسیع حل میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے تحت آبی تحفظ اور موسمیاتی لچک کو بہتر بنانے کے لیے پالیسی، مالی اعانت، ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کی شمولیت کو یکجا کیا جائے گا۔
  • اختتامی اجلاس اور تعلیمی دورہ: تبادلہ خیال کا سلسلہ 25 ستمبر 2026 کو اختتامی اجلاس کے ساتھ مکمل ہوگا، جس کے بعد 26 ستمبر 2026 کو تعلیمی دورے منعقد کیے جائیں گے۔

انڈیا انٹرنیشنل واٹر ویک ہندوستان اور دنیا بھر سے مختلف متعلقہ فریقوں کو ایک ساتھ لانے، تجربات کے تبادلے، اختراعات کی نمائش اور آبی شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ آئی آئی ڈبلیوڈبلیو-2026 میں آبی شعبے سے متعلق مباحثے  میں موسمیاتی لچک کومرکز میں رکھا جائے گا، جس میں پانی کے پائیداری انتظام کے لیے  بات چیت سے آگے بڑھ کر عملی، باہمی تعاون پر مبنی اور قابل عمل حل پیش کرنے پر زور دیا جائے گا۔

 

********

ش ح۔   م ع ن۔ م ش

U-NO-3830

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2312823) وزیٹر کاؤنٹر : 4