نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 21 ستمبر کو تمل ناڈو کا دورہ کریں گے


یو پی اے ایس آئی ٹی ریسرچ فاؤنڈیشن کی صد سالہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 SEP 2026 4:48PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 21 ستمبر 2026 کو تمل ناڈو کا دورہ کریں گے اور نیل گری کے کونور میں یو پی اے ایس آئی (یونائیٹڈ پلانٹرز ایسوسی ایشن آف سدرن انڈیا) ٹی ریسرچ فاؤنڈیشن (یو پی اے ایس آئی ٹی آر ایف) کی صد سالہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

جنوبی ہندوستان کی چائے کی صنعت کے لیے خدمات انجام دینے والے اہم سائنسی تحقیقی ادارے یو پی اے ایس آئی ٹی ریسرچ فاؤنڈیشن (یو پی اے ایس آئی ٹی آر ایف) کی تاریخ اکتوبر 1926 سے جڑی ہوئی ہے، جب اسے گڈالور میں ٹی ایکسپیریمنٹل اسٹیشن کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 3818 )


(ریلیز آئی ڈی: 2312761) وزیٹر کاؤنٹر : 10