وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کوچی میں واقع کوچن شپیارڈ لمیٹڈ میں بھارتی بحریہ کے لیے اولین  نیکسٹ جنریشن میزائل بردار بحری جہاز (این جی ایم وی) کی تیاری کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 11:46AM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے اولین نیکسٹ جنریشن میزائل بردار بحری جہاز (این جی ایم وی) پروجیکٹ کی تیاری آغاز 18 ستمبر 2026 کو، کوچی میں واقع کوچن شپیارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل)میں ہوا۔ وائس ایڈمرل سنجے سندھو، کنٹرولر آف وارشپ پروڈکشن اینڈ اکویزیشن، نے اس تقریب میں بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔ اس موقع پر بھارتی بحریہ اور سی ایس ایل کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

نیکسٹ جنریشن میزائل ویسلز (این جی ایم وی) کی تعمیر کا معاہدہ مارچ 2023 میں سی ایس ایل (کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ) کے ساتھ طے پایا تھا۔ اِن این جی ایم ویز کو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کرنے کا منصوبہ ہے، جو کہ بھارتی بحریہ کی حربی صلاحیتوں کو ایک 'مستقبل کے لیے تیار اور جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار فورس' کے طور پر نمایاں طور پر بڑھا دیں گے۔

نیکسٹ جنریشن میزائل ویسلز کی تعمیر، بحرِ ہند کے خطے کے پیچیدہ سمندری ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ایک مضبوط اور جدید بحریہ کی تشکیل کے لیے بھارت کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

یہ پروجیکٹ بھارتی دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی اندرونِ ملک صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے، جس کے تحت تمام اہم اور کلیدی آلات ملک کے اندر ہی تیار اور مینوفیکچر کیے جا رہے ہیں۔ یہ حکومتِ ہند کے 'آتم نربھر بھارت'، 'میک ان انڈیا'، اور 'میک فار دی ورلڈ' کے وژن کے عین مطابق ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/Pic(1)(10)_20260919114748_5268e3.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/Pic(2)(10)_20260919114804_d90612.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/Pic(3)(8)_20260919114816_c7c64b.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/Pic(4)(3)_20260919114829_7d091d.jpeg

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3777


(ریلیز آئی ڈی: 2312340) وزیٹر کاؤنٹر : 22