وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

این ایل ایم سی کے 21ویں بورڈ اجلاس میں اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ؛ اثاثوں سے تیز رفتاری سے آمدنی حاصل کرنے پر زور


5,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تجاویز کو اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے سفارش؛ بورڈ نے مالی سال 2025–26 کے سالانہ مالی گوشواروں اور ڈائریکٹرز کی رپورٹ کی منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 10:54AM by PIB Delhi

نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن لمیٹڈ (این ایل ایم سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 21واں اجلاس 18 ستمبر 2026 کو منعقد ہوا، جس میں کارپوریشن کے جاری اثاثہ جاتی قدر کاری پروگرام، مالی کارکردگی اور اہم ادارہ جاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی ایک اہم خصوصیت 5,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے سے متعلق تجاویز پر غور اور ان کی سفارش تھی۔ ان تجاویز میں اضافی زمین اور عمارتوں کے ایسے اثاثے شامل ہیں جن کی شناخت آمدنی حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ یہ اقدام حکومت کے اس مقصد کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس کے تحت کم استعمال ہونے والے اور اضافی اثاثوں کی قدر کو بروئے کار لانا ہے۔

بورڈ نے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) اور دیگر سرکاری اداروں کے اضافی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے عمل میں این ایل ایم سی کی جانب سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کارپوریشن اثاثوں کے مالک اداروں کے ساتھ قریبی تعاون سے موزوں اثاثوں کی نشاندہی، ضروری تفصیلی جانچ، قدر کا تعین اور اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے مناسب طریقۂ کار وضع کرنے پر کام کر رہی ہے، جس میں شفافیت، کارکردگی اور اثاثوں کی حقیقی قدر حاصل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

بورڈ کو این ایل ایم سی کی جانب سے انجام دیے جا رہے اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے عمل کی رفتار اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، جس میں مختلف اثاثوں کے مالک اداروں کے ساتھ جاری اقدامات بھی شامل ہیں۔ تبادلۂ خیال میں اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے عمل کو تیز کرنے، عمل درآمد سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے اور نشان زدہ اثاثوں کو مناسب اور شفاف طریقۂ کار کے ذریعے آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پیش رفت کو سراہتے ہوئے بورڈ نے اضافی اثاثوں سے بروقت آمدنی حاصل کرنے کے لیے رفتار برقرار رکھنے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تال میل کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بورڈ نے مالی سال 2025–26 کے لیے این ایل ایم سی کے سالانہ مالی گوشواروں اور ڈائریکٹرز کی رپورٹ کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں این ایل ایم سی کے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جن کا مقصد اس کی ادارہ جاتی اور عملیاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے ایک زیادہ منظم طریقۂ کار تشکیل دینا ہے۔

بورڈ کی جانب سے 5,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں سے متعلق تجاویز کی سفارش، حکومت کے اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے پروگرام میں این ایل ایم سی کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے دائرۂ کار کو نمایاں کرتی ہے۔ اضافی زمین اور عمارتوں کے اثاثوں کے نتیجہ خیز استعمال کو ممکن بنا کر این ایل ایم سی ایسے اثاثوں کی قدر کو بروئے کار لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مقصد رکھتی ہے جو بصورتِ دیگر کم استعمال میں رہ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اثاثوں کے مالک اداروں کو شفاف اور تجارتی اعتبار سے موزوں طریقوں سے اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کے مواقع تلاش کرنے میں بھی معاونت فراہم کرتی ہے۔

بورڈ نے حکومتِ ہند کے وسیع تر اثاثہ جاتی قدر کاری کے مقاصد سے ہم آہنگ رہتے ہوئے اضافی اثاثوں سے مؤثر، شفاف اور قدر پر مبنی طریقے سے آمدنی حاصل کرنے پر این ایل ایم سی کی مسلسل توجہ کا اعادہ کیا۔ کارپوریشن متعلقہ وزارتوں، محکموں، مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر اضافی اثاثوں کی نشاندہی اور ان سے آمدنی حاصل کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کرتی رہے گی اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال میں معاونت کرے گی۔

نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن لمیٹڈ (این ایل ایم سی) کے بارے میں

نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن لمیٹڈ (این ایل ایم سی) حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت والی کمپنی ہے، جو وزارتِ خزانہ کے محکمۂ سرکاری اداروں (ڈی پی ای) کے انتظامی کنٹرول میں کام کرتی ہے۔ این ایل ایم سی کا قیام مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) اور دیگر سرکاری اداروں کی اضافی زمین اور عمارتوں کے اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے اور اس عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

این ایل ایم سی اثاثوں کے مالک اداروں کے ساتھ مل کر مناسب اور شفاف طریقۂ کار کے ذریعے اضافی اثاثوں کی نشاندہی، ان کی قدر کا تعین اور ان سے آمدنی حاصل کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اضافی عوامی اثاثوں کی قدر کو بروئے کار لانا اور حکومت کے وسیع تر اثاثہ جاتی قدر کاری کے مقاصد میں معاونت کرنا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3773


(ریلیز آئی ڈی: 2312331) وزیٹر کاؤنٹر : 18