وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے جناب رام ناتھ کووند کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پر اظہارِ تشکر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 10:33PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے  سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پر اظہارِ تشکر کیا۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہر ہندوستانی باشندے، بالخصوص ان لوگوں کے لیے جو طویل عرصے تک معاشرے کے حاشیے پر رہے، وقار، مواقع اور انہیں بااختیار بنانے کو یقینی بنانا ان کی مسلسل کوشش رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں  کہا:

”جناب رام ناتھ کووند صاحب، آپ کی پُرخلوص نیک خواہشات اور ہمدرد انہ کلمات  کے لیے شکریہ۔

ہر ہندوستانی باشندے، بالخصوص ان لوگوں کے لیے جو بہت طویل عرصے تک حاشیے پر رہے، وقار، مواقع اورانہیں اختیار بنانے کو یقینی بنانا میری مسلسل کوشش رہی ہے۔

ہم سب کا مشترکہ عزم ہے کہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان  کی تعمیر کے لیے مزید لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں۔

@ramnathkovind”

 

********

 (ش ح ۔م ش ع  ۔ت ا )

U. No. 3770


(ریلیز آئی ڈی: 2311845) وزیٹر کاؤنٹر : 8