وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے نیک خواہشات، محبت اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 10:40PM by PIB Delhi

 

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے موصول ہونے والی نیک خواہشات، محبت اور دعاؤں پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے محبت و خلوص سے کہے گئے ہر لفظ کو وہ دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ محبت انہیں عوام کی خدمت کے لیے مزید توانائی اور عزم عطا کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ان تمام افراد کی بھی ستائش کی جو دن بھر مختلف خدمتِ خلق (سیوا) کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے مل جل کر اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

 

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا:

‘‘ملک کے طول و عرض سے ملنے والی نیک خواہشات، محبت اور دعاؤں کے لیے میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

آپ کے خلوص اور محبت کا ایک ایک لفظ میرے لیے بے حد قیمتی ہے۔ یہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے نئی قوت اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔

میں ان تمام لوگوں کا بھی تہہ دل سے ممنون ہوں جو دن بھر خدمتِ خلق کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔

آئیے، ہم سب مل کر ایک وکست  بھارت کی تعمیر کی کوششیں جاری رکھیں۔’’

****************

ش ح۔ ع و۔ ج ا

 (U: 3767)


(ریلیز آئی ڈی: 2311831) وزیٹر کاؤنٹر : 6