وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ٹیکنالوجی، اعتماد اور شہریوں کی شراکت داری پر مبنی طرز حکمرانی کو اجاگر کرنے والا مضمون شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 1:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ کے رکن جناب راجیو گوبا کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا طرز حکمرانی کس طرح ٹیکنالوجی، اعتماد اور شہریوں کی شمولیت کو بھارت کی وسیع سطح پر سرکاری پروگراموں کی فراہمی کا مرکزی حصہ بنا رہا ہے۔

جناب گوبا نے اجاگر کیا کہ ڈیجیٹل نظام، براہ راست منتقلی، آسان ضوابط اور شفاف خریداری کس طرح کارکردگی اور رسائی کو بہتر بنا رہے ہیں اور طرز حکمرانی کو بھارت کی ترقی کے لیے ایک معاشی اثاثہ بنا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘نیتی آیوگ کے رکن جناب راجیو گوبا لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا طرز حکمرانی ٹیکنالوجی، اعتماد اور شہریوں کی شمولیت کو بھارت جیسے بڑے ملک میں وسیع پیمانے پر پروگراموں پر عمل درآمد کا مرکزی حصہ بنا رہا ہے۔

وہ اجاگر کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل نظام، براہ راست منتقلی، آسان ضوابط اور شفاف خریداری کس طرح کارکردگی اور رسائی کو بہتر بنا رہے ہیں اور طرز حکمرانی کو بھارت کی ترقی کے لیے ایک معاشی اثاثہ بنا رہے ہیں’’۔

********

) ش ح ۔ ش آ۔ ن ع)

U.No.3700


(ریلیز آئی ڈی: 2311331) وزیٹر کاؤنٹر : 12