وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ایک بڑی کامیابی  حاصل کرتے ہوئے ، ڈی آر آئی نے شمال مشرقی خطے میں میتھا ایمفیٹامین کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا اور  بھاری مقدار میں منشیات ضبط کیں

ڈی آر آئی نے میتھا ایمفیٹامین کی  231 کلوگرام سے زائد گولیاں ضبط کیں؛ چار ٹرکوں کو روکا گیا، تین افراد  کو گرفتار کیا گیا

ضبط شدہ منشیات کی مالیت کئی سو کروڑ روپے ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 3:43PM by PIB Delhi

غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنی مسلسل کارروائی جاری رکھتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے شمال مشرقی خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں میتھا ایمفیٹامین کی بڑی مقدار  ضبط کی گئی ہے۔ غیر قانونی بازار میں ضبط شدہ منشیات کی  متوقع قیمت کئی سو کروڑ روپے ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی میں مربوط نگرانی اور متعدد مقامات پر بیک وقت کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں میتھا ایمفیٹامین کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی۔

خصوصی  خفیہ اطلاع  ملنے کے بعد ، ڈی آر آئی کے افسران نے  15 ستمبر ، 2026 ء کو آسام اور تری پورہ میں متعدد مقامات پر چار ٹرکوں کو روکا۔ ان ٹرکوں میں میتھا ایمفیٹامین کی بڑی مقدار میں گولیاں لے جائے جانے کا شبہ تھا۔

 

 

15 ستمبر ، 2026 ء کو پہلی کارروائی کے دوران  ، آسام کے رام ناتھ پور میں ایک مشتبہ ٹرک کی نشاندہی کرکے اسے روکا گیا۔ یہ مقام سلچر سے تقریباً 100 کلومیٹر دور  واقع ہے۔ اس کارروائی میں 38 بٹالین، آسام رائفلز نے تعاون کیا۔ اس کے بعد  ، اسی طرح کی کھیپ لے جانے والے دوسرے مشتبہ ٹرک کا بھی قریبی علاقے میں پتہ لگا لیا گیا۔ تاہم، ٹرک کے ساتھ نہ ڈرائیور اور نہ ہی ہیلپر موجود تھا ۔

پہلے ٹرک کی تلاشی کے دوران  ، 275 پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا مجموعی وزن 55 کلو گرام تھا۔ ان پیکٹوں میں گلابی مائل نارنجی رنگ کی گولیاں تھیں، جن کے میتھا ایمفیٹامین کی گولیاں ہونے کا شبہ ہے۔ یہ گولیاں ڈرائیور کیبن کی چھت میں چھپائی گئی تھیں۔ دوسرے ٹرک کی تفصیلی تلاشی کے دوران بھی اسی رنگ کی گولیوں کے 271 پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا وزن 54.2 کلوگرام تھا۔ یہ گولیاں بھی ڈرائیور کیبن کی چھت میں چھپائی گئی تھیں۔ مجموعی طور پر 109.2 کلوگرام مشتبہ میتھا ایمفیٹامین کی گولیاں برآمد کرکے ضبط کی گئیں۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت دونوں گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

اسی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر،  ظاہری طور پر سیمنٹ کی کھیپ لے جانے والی ایک اور مال بردار گاڑی کی بھی نشاندہی کی گئی۔ یہ گاڑی کھوائی سے اگرتلہ کی جانب جا رہی تھی اور اسے اگرتلہ سے تقریباً 45 کلومیٹر دور تیلیا مورا میں روکا گیا۔ اس کارروائی میں 28 بٹالین، آسام رائفلز نے تعاون کیا۔ تفصیلی تلاشی کے دوران  ، 295 پلاسٹک کے پیکٹ برآمد ہوئے، جن میں  72.6  کلو گرام گلابی مائل نارنجی رنگ کی گولیاں تھیں، جن کے میتھا ایمفیٹامین ہونے کا شبہ ہے۔ یہ گولیاں ڈرائیور کیبن کی چھت میں چھپائی گئی تھیں۔ منشیات اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران  ، مزید حاصل ہونے والی خفیہ اطلاعات اور ڈی آر آئی کے افسران کی فوری کارروائی کے نتیجے میں اسی نیٹ ورک سے وابستہ ایک اور ٹرک کو تری پورہ کے پانی ساگر کے قریب روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 50  کلو گرام مشتبہ میتھا ایمفیٹامین کی گولیاں برآمد ہوئیں، جو گاڑی میں ہی چھپائی گئی تھیں۔ منشیات اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آر آئی کی مربوط کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر  231.8 کلو گرام مشتبہ میتھا ایمفیٹامین کی گولیاں ضبط کی گئیں اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیے گئے چاروں ٹرکوں کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل، اگست  ، 2026 ء میں ڈی آر آئی نے سلچر اور میزورم کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی دو کارروائیوں میں 76 کلوگرام میتھا ایمفیٹامین کی گولیاں ضبط کی تھیں۔ یہ گولیاں بھی مختلف مقامات پر گاڑیوں میں چھپائی گئی تھیں۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –  م ع   -  ع ا )

U.No. 3636

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2311012) وزیٹر کاؤنٹر : 4