وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اولی اور مہاجن میں بھارت-امریکہ مشترکہ فوجی مشق یدھ ابھیاس 2026  کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 SEP 2026 4:45PM by PIB Delhi

بھارت-امریکہ مشترکہ فوجی مشق یدھ ابھیاس کے 22ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب آج اتراکھنڈ میں واقع اولی فارن ٹریننگ نوڈ میں منعقد ہوئی۔ 14 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل امریش گنجن اور امریکی فوج کی 11ویں ایئربورن ڈویژن کی پہلی انفنٹری بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے کمانڈر کرنل بینجمن جیک مین نے دونوں جانب سے 600-600 اہلکاروں پر مشتمل دستوں سے خطاب کیا۔ یہ فوجی مشق بیک وقت اولی اور راجستھان میں مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں منعقد کی جا رہی ہے۔

اس مشق کا مقصد پہاڑی اور نیم پہاڑی علاقوں میں انفنٹری پر مبنی کارروائیوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ مربوط جنگی گروپوں کی تعیناتی کے لیے دونوں افواج کی مشترکہ فوجی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس سے باہمی تعاون کی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے میں سہولت ملے گی اور مشترکہ منصوبہ بندی اور کارروائی کو تقویت حاصل ہوگی۔

ٹیکنالوجی کا استعمال اس مشق کا ایک اہم توجہ کا شعبہ ہوگا۔ تربیتی سرگرمیوں میں نگرانی اور جاسوسی کے لیے ڈرونز اور خودکار نظاموں کا استعمال شامل ہوگا، جبکہ مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں جدید ہتھیاروں کے نظام کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ دونوں افواج کے متعلقہ شعبوں کے ماہرین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور کثیر شعبہ جاتی جنگی کارروائیوں میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

یہ مشق دونوں افواج کو مختلف نوعیت کے علاقوں اور عملی حالات میں مربوط فوجی کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جنگی حکمت عملی، تکنیک اور طریقہ کار کے تبادلے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/Img_20260915164616_70e06c.jpeg

*******

 

( ش ح ۔ ک ح ۔ م ا (

U. No. 3587


(ریلیز آئی ڈی: 2310551) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी